مجموعی جائزہ

عسکری بینک لمیٹڈنے اسلامی بینکاری کے سلسلہ میں 2006ء کو” اسلامک بینکنگ سروس ڈویژن”(IBSD)کے نام سے شرعی اصولوں پربینکاری نظام کا آغاز بھی کیا۔ مختصر سے وقت میں عسکری اسلامی بینک ترقی کی منازل طے کرتا چلا گیا اورآج عسکری بینک ذاتی بینکاری ،کارپوریٹ بینکاری،اسلامی ٹریژری،تجارتی سہولیات اوربنکا-تکافل میں اپنی پیش کردہ سہولیات کی ایک طویل فہرست فراہم کرتا ہے۔

ہمارا مقصد ایک مستعد بینکاری نظام متعارف کروانا ہے جوکہ معاشیاتی انصاف اورمعاشرتی فلاح کے ساتھ ساتھ شرعی اصولوں سے بھی ہم آہنگ ہو۔
عسکری اسلامی بینک اپنی 78 برانچز(3 سب برانچز)کے ذریعے ملک کے بڑے شہروں میں اپنے معززصارفین کی بینکاری کی ضروریات کو پورا کررہا ہے۔ بینک اپنے نئے سپانسرزاور اپنی نئی منتظم ٹیم کے تحت اسلامی شرعی اصولوں کے عین مطابق بینکاری کو پاکستان میں فروغ دے رہا ہے۔

شرعی اصولوں کی پیروی کرنا ہمارے معاملات کا بنیادی عنصر ہے۔1400 سال پر محیط اسلامی تہذیب کے اخلاقی اقدار کی پیروی ہمارا نصب لعین ہے ۔اپنے صارفین کی بینکاری کی ہر قسم کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہمارا مختلف اقسام کی بینکاری مصنوعات اور سہولیات پیش کرنا اسلامی مالیاتی نظام کےساتھ ایک عہد نامے کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہماری تمام مصنوعات مفتی محمد زاہد،مفتی عصمت اللہ اور ڈاکٹر محمد طاہر منصوری جیسے قد آور علماء پر مشتمل شریعہ بورڈ کی رہنمائی میں تشکیل پاتی ہیں۔

ہمارے صارفین ڈیپازٹ پراڈکٹ کی کثیرالاقسام سہولیات کے انتخاب سے مستفید ہوتے ہیں جو کہ مختلف سہولیات کے ساتھ فلیکسیبل ٹرم ڈیپازٹ،کرنٹ اکاؤنٹ اور سیونگ اکاؤنٹ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

بینکاری صارفین کے لیے عسکری بینک کی “اجارہ بِس سیارا” سہولت اپنے صارفین کو اپنی پسندکی گاڑی جیسی سہولت سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ اور”عسکری ہوم مشارکہ” صارفین کو اپنا گھر خریدنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔شریعت سے ہم آہنگ جدید مالیاتی مصنوعات کی فراہمی اور کارپوریٹ نیز کمرشل صارفین کے مسائل کے حل کو یقینی بنانا ہمارے اور صارفین کے درمیان نئے تعلقات کو جنم دیتے ہیں۔عسکری اسلامی بینک اپنی پیش کردہ سہولیات ،صارفین کے اعتماد،مضبوط انتظامیہ اور خاص طور پر مضبوط سپانسرزکےبل پر اپنے صارفین کے مابین ممتاز مقام قائم کررہا ہے۔