عسکری ایجوکیشن اور میرج پلان

رہن سہن کے اخراجات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ اور یہ تصور کرنا بہت مشکل ہے کہ کتنا ضرورت ہوگا جب آپکو بچوں کی اعلیٰ تعلیم اور شادی پر خرچ کرنا پڑیگا۔ عسکری بینک ای ایف یو لائف کے تعاون سے تعلیم اور شادی کے منصوبے لایا ہے جو کہ آپکے بچوں کے مالی مستقبل محفوظ بنانے میں آپکی مدد کرینگے۔ منصوبہ انڈوومنٹ فنڈ جمع کرنے کا ایک انضباطی طریقہ مہیا کرتا ہے جو کہ بعد میں کسی خاص مقصد کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے، جیسے کہ یہ آپکے بچوں کے کالج اور یونیورسٹی فیس ادا کرنے یا انکے شادی کے اخراجات پورا کرنے کیلئے بھی ہوسکتا ہے۔منصوبہ نہ صرف اعلیٰ قدر کی بچت مہیا کرتا ہے بلکہ لائف ایشورنس پروٹیکشن کی گارنٹی دیتا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ انفرادی ضروریات کیمطابق فوائد کو اپنی مرضی کیمطابق استعمال کرنے کی لچک دیتا ہے


یونٹ اکامولیشن اور سرمایہ کاری فنڈ

منصوبہ میں جمع کردہ ساری سرمایہ کاری صارف کی طرف سے منتخب کردہ ای ایف یو کے اندرونی سرمایہ کاری فنڈ میں لگائی جاتی ہے۔ رقوم مروجہ پیش کی گئی قیمتوں پر فنڈز کے یونٹ خریدنے پر استعمال کیجاتی ہیں۔ اس فنڈ کا مقصد ایک وسیع تعداد میں پھیلے ہوئے سرمایہ کاری ماہرین کے ذریعے معاشی حالات اور سرمایہ کاری مواقع کی روشنی میں موجودہ سرمایہ کاری کے اختلاط کو مکس کرتے ہوئے متوازن پورٹ فولیو میں سرمایہ لگا کر کیپیٹل کی بڑھوتری کو زیادہ سے زیادہ کرنا ہے ۔

فنڈ منتخب کرنے کا اختیار

عسکری بینک کے پالیسی رکھنے والوں کو اپنی پالیسیوں کے شروعات میں ہی نقصان کے خطرے اور سرمایہ کاری مقاصد کی بنیاد پر ایک یونٹ فنڈ منتخب کرنے کا اختیار ہے۔ پالیسی رکھنے والوں کو یہ اختیار ہوگا (شرائط لاگو ہیں) کہ وہ دئیے گئے تین یونٹ فنڈز سے انتخاب کرسکیں

  • ای ایف یو مینیجڈ گروتھ فنڈ
  • ای ایف یو گارینٹڈ گروتھ فنڈ
  • ای ایف یو اعتماد گروتھ فنڈ

فنڈ ایکسلریشن پریمئیم

یہ ایک باقاعدہ شراکتی منصوبہ ہے لیکن منصوبہ میں یکمشت شراکت کے طور پر اضافی فنڈز جمع کرا کر بچت کو بڑھانے میں لچک مہیا کرتا ہے۔ یہ یکمشت شراکت پالیسی دورانئے میں کسی بھی وقت کرائی جاسکتی ہے۔

ہر وقت بچت تک رسائی

منصوبہ ہر وقت جمع شدہ فنڈز تک مکمل رسائی دیتا ہے۔ مکمل دو سال کی شراکت کی ادائیگی کے بعد ، فنڈز مکمل طور پر یا جزوی طور پر نکلوائے جاسکتے ہیں۔

پریمئیم کی ادائیگی

اس منصوبہ کے تحت کم از کم سالانہ پریمئیم 18,000 روپے ہے۔
فنڈ ایکسلریشن پریمئیم ادائیگی کیلئے کم از کم شراکت 18,000روپے ہے اور ایک سال میں زیادہ سے زیاد ہ شراکت موجودہ سال کی سالانہ باقاعدہ شراکت کا پانچ گنا ہے۔

قابل اطلاق عمریں اور شرائط


منصوبہ 18سے 60 سال کے افراد کیلئے میسر ہے۔ کم از کم بچت کا دورانیہ 10 سال اور زیادہ سے زیادہ 25 سال ہے۔ بچت کے دورانیئے اس طرح منتخب کیے جایئں گے کہ بچت کے دورانئے کے ختم ہوتے وقت صارف کی زیادہ سے زیادہ عمر 70 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیئے۔

میچورٹی کے فوائد

میچورٹی کے وقت رقم کی ادائیگی ، میچورٹی کے وقت فنڈ کی مقدار کے برابر ہوگی۔ فنڈ کی رقم یکمشت لیجا سکتی ہے یا اگر فنڈز کی فوراٌ ضرورت نہ ہو تو رقم ای ایف یو لائف میں زیادہ سے زیادہ ایک سال تک جمع ہونے کیلئے چھوڑی جاسکتی ہے۔ ایک سال کے اختتام پر ای ایف یو لائف مجموعی رقم اور سالانہ اوسط پرئمیم کا 20 فیصد’’میچورٹی انویسٹمنٹ بونس‘‘ ادا کریگا۔ میچورٹی کی ادائیگی 2،3 اور4 قسطوں میں بھی لی جا سکتی ہے۔

تسلسل کے فوائد


بچت کے دورانئے کے دوران بیمہ شدہ فریق (والدین) کی غیر یقینی موت کے واقعہ کیصورت میں تیا ر کردہ ’’ کانٹینیویشن بینیفٹ ‘‘ یقین دہانی کراتا ہے کہ میچورٹی کا طے کردہ فنڈ تکمیل تک پہنچے۔ ای ایف یو لائف منصوبہ میں شراکت کو جاری رکھے گا۔

تیار کردہ آمدنی کے فوائد


تیار کردہ آمدنی کے تحت، منصوبہ بیمہ شدہ فریق کی منصوبہ کی مدت کے دوران غیر یقینی موت کیصورت میں خاندان کو سہ ماہی آمدنی کی ادائیگی کو یقینی بنائیگا۔ صارف کے پاس آمدنی کی تین سطحوں میں سے کوئی ایک منتخب کرنے کا اختیار ہے۔ جیسا کہ

  • 7,500 سہ ماہی
  • 12,000 سہ ماہی
  • 18,000 سہ ماہی

باقاعدہ رقم بچے کی جاری تعلیم کے اخراجات سے متعلق، اور منگنی یا شادی کے وقت یا خاندان کو سہارا دینے کیلئے استعمال کیجاسکتی ہے۔

اضافی فوائد کی اشیاء

انفرادی صارفین کی ضروریات کیمطابق منصوبہ کو ترتیب دینے کیلئے، دئیے گئے اضافی فوائد کی اشیاء بھی میسر ہیں جنہیں منصوبہ کے ساتھ منسلک کیا جاسکتا ہے:

  • حادثاتی موت اور معذوری کے فوائد
  • پریمئیم سے چھٹکارے کا فائدہ

منصوبہ پر مندرجہ ذیل اخراجات آتے ہیں

  • سرمایہ کاری کے انتظام کے اخراجات: ماہانہ فنڈ کی قدر کا 125 فیصد
  • بولی/پیشکش کا پھیلاؤ: مجموعی باقاعدہ اشتراک کا 5 فیصد
  • انتطامی اخراجات: 50 روپے ماہانہ


یونٹ مختص کرنے کی فیصد اور اخراجات


یونیٹس میں سرمایہ کاری کے اشتراک کی شرح پالیسی سال کے ساتھ مختلف ہوتی رہتی ہے مندرجہ ذیل کے طورپر

پالیسی سالمختص شرح
135 فیصد
280 فیصد
390 فیصد
4 اور5100 فیصد
6 تا10103 فیصد
11 سے آگے105 فیصد

۱یونٹس پر بولی/پیشکش کا حجم 5 فیصد لاگو ہو گا۔

  • یہ پراڈکٹ ای ایف یو لائف اشورنس لمیٹڈ کی بیمہ ہے اور عسکری بینک لمیٹڈ یا اسکے ملحقہ اداروں کیطرف سے گارنٹی شدہ یا جاری شدہ نہیں ہے اور عسکری بینک لمیٹڈ کی پراڈکٹ نہیں ہے۔
  • ای ایف یو لائف ایشورنس لمیٹڈ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے رجسٹر شدہ اور اسکی نگرانی میں ہے۔
  • فوائد کی ذاتی تشریح ہمار ے سیل نمائندے کیطرف سے آپکو مہیا کیجائیگی۔ براہ مہربانی مختلف شرائط و ضوابط کی تفصیلات سمجھنے کیلئے تشریح میں موجود نوٹس پر رجوع کریں
  • بینک چارجز کے شیڈول اور متعلقہ اتھارٹیز کیطرف سے ترتیب دئیے گئے ٹیکسوں کے قوانین کیمطابق سروس چارجز اور ٹیکس لاگو ہونگے
  • کنٹریکٹ کے طریقہ کار کی تفصیل پالیسی دفعات اور شرائط میں درج ہے۔ پراڈکٹ کا یہ کتابچہ پراڈکٹ کی خصوصیات اور فوائد کا عمومی خاکہ پیش کرتا ہے۔