عسکری ریٹائرمنٹ پلان

image-retirement-plan1-300x241ریٹائرمنٹ کی منصوبہ بندی کرنے کیلئے آج سے بہتر کوئی وقت نہیں ہے۔آپکے مستقبل کے مالی تحفظ اور ریٹائرمنٹ کے دنوں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ لطف اٹھانے کیلئے ایک زبردست بچت پلان لازمی ہے۔عسکری ریٹائرمنٹ پلان، ریٹائرمنٹ پر ایک شاندار طرز زندگی جاری رکھنے کیلئے ایک مؤثر مالی ٹول ہے۔اس منصوبہ میں اشتراک،ایک معقول سرمایہ کو اکٹھا کرنے کیلئے جمع کیا جاتا ہے جو کہ پالیسی رکھنے والے افراد کو 60سال کی عمر کے بعد پنشن کی ادائیگی کیلئے استعمال ہوتا ہے۔یہ منصوبہ انفرادی ضروریات کو دیکھ کر مزید مختلف پروٹیکشن فوائد شامل کرکے تیار کیا جاسکتا ہے۔

 


یونٹ اکامولیشن اور سرمایہ کاری فنڈ


منصوبہ میں جمع کردہ ساری سرمایہ کاری صارف کی طرف سے منتخب کردہ ای ایف یو کے اندرونی سرمایہ کاری فنڈ میں لگائی جاتی ہے۔ رقوم مروجہ پیش کی گئی قیمتوں پر فنڈز کے یونٹ خریدنے پر استعمال کیجاتی ہیں۔ فنڈ کا مقصد ایک وسیع تعداد میں پھیلے ہوئے سرمایہ کاری ماہرین کے ذریعے معاشی حالات اور سرمایہ کاری مواقع کی روشنی میں موجودہ سرمایہ کاری کے اختلاط کو مکس کرتے ہوئے متوازن پورٹ فولیو میں سرمایہ لگا کر کیپیٹل کی بڑھوتری کو زیادہ سے زیادہ کرنا ہے ۔

فنڈ منتخب کرنے کا اختیار


عسکری بینک کے پالیسی رکھنے والوں کو اپنی پالیسیوں کے شروعات میں ہی نقصان کے خطرے اور سرمایہ کاری مقاصد کی بنیاد پر ایک یونٹ فنڈ منتخب کرنے کا اختیار حاصل ہو گا ۔ پالیسی رکھنے والوں کو یہ اختیار ہوگا (شرائط لاگو ہیں) کہ وہ دئیے گئے تین یونٹ فنڈز سے منتخب کرسکیں-

  • ای ایف یو مینیجڈ گروتھ فنڈ
  • ای ایف یو گارینٹڈ گروتھ فنڈ
  • ای ایف یو اعتماد گروتھ فنڈ


فنڈ ایکسلریشن پریمیم


یہ ایک باقاعدہ شراکتی منصوبہ ہے لیکن منصوبہ میں یکمشت شراکت کے طور پر اضافی فنڈز جمع کرا کر بچت کو بڑھانے میں لچک دیتا ہے۔ یہ یکمشت شراکت پالیسی دورانئے میں کسی بھی وقت کرائی جاسکتی ہے

ہر وقت بچت تک رسائی


منصوبہ ہر وقت تمام عرصہ میں جمع شدہ فنڈ کی مقدار تک مکمل رسائی مہیا کرتا ہے ۔ دو مکمل سالوں تک اشتراک کی ادائیگی کے بعد ، فنڈز مکمل یا جذوی طور پر نکلوائے جاسکتے ہیں۔

قابل اطلاق عمریں اور شرائط

یہ منصوبہ 18 سے 60 سال کے افراد کیلئے میسر ہے۔ کم سے کم بچت کا دورانیہ 10 سال ہے اور زیادہ سے زیادہ 25 سال ہے۔ بچت کے دورانیہ کو اس طریقے سے منتخب کرنا چاہیئے کہ بچت کے دورانئے کے اختتام پر صارف کی زیادہ سے زیادہ عمر 70سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیئے۔

پریمیم اشتراک


اس منصوبے کے تحت کم سے کم سالانہ اشتراک 18,000 روپے ہے۔
فنڈ ایکسلریشن پریمیم کی ادائیگی کیلئے، کم سے کم اشتراک 18,000 روپے ہے اور زیادہ سے زیادہ موجوہ سال کے باقاعدہ اشتراک کا پانچ گنا ہے۔



فوائد کے انتخاب کی حدود


یہ منصوبہ ایک فرد کو تمام انتخابات کی رینج میں سے منتخب کرنےکی اجازت دیتا ہے ۔ منصوبہ کے دورانیئے کے دوران کوئی بھی شخص مکمل یا جزوی طور پر فنڈ کی رقم نکلوا سکتا ہے۔ 60 اوراسکے بعد ریٹائرمنٹ کی عمر میں نیچے دئیے گئے انتخابات میں سے پنشن انتخاب کا اختیار حاصل ہے۔
10سال اور اسکے بعد صارف کی زندگی تک یقینی پنشن

صارف کے زندہ رہنے تک لائف پنشن قا بل ادائیگی رہے گی
جوائنٹ لائف پنشن صارف کو ادا کی جائیگی اور اسکی وفات پر بیوی کو 50 فیصد کی ادائیگی جاری رہے گی۔
اگر ریٹائرمنٹ پر فنڈز کی ضرورت ہو تو ، ریٹائرمنٹ فنڈ کا 25فیصد یکمشت نکلوایا جاسکتا ہے اور باقی 75 فیصد پنشن اوپر سے منتخب کردہ کسی ایک انتخاب سے مہیا کیجاسکتی ہے۔

گارنٹڈ لائیلٹی بونس


جتنا زیادہ عرصہ تک منصوبہ جاری رہے گا، اتنے زیادہ فوائد ہونگے۔ یہ منصوبہ اگر بغیر کسی وقفہ کے 10 سال سے زیادہ عرصہ تک جاری رہے تو فنڈز میں اضافی یونٹس کی صورت میں اضافی لوئیلٹی بونس مہیا کرتا ہے۔ یہ بونس منصوبہ میں ہر 5 سال بعد شامل کیا جاتا ہے اور بنیادی مجموعی فنڈ کی رقم میں تیزی سے اضافہ کرتا ہے ۔

حادثاتی موت اور معذوری کیلئے تیار کئے گئے فوائد


یہ منصوبہ بیمہ شدہ والدین کی حادثاتی موت یا معذوری کا شکار ہونے کی صورت میں فوری فنڈ مہیا کرتا ہے۔ اد ا کی جانے والی رقم بنیادی سالانہ پریمئیم کا 10گنا ہوگی اور زیادہ سے زیادہ ادا کیجانے والی رقم 5 ملین روپے ہوگی۔

موت کی صورت میں فوائد


جس وقت سے کوئی شخص ریٹائرمنٹ پلان سے بچت کرنا شروع کرتا ہے، وہ لائف ایشورنس پروٹیکشن سے لطف اٹھائے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ موت کی صورت میں منحصر افراد حاصل کرینگے

  • بیمہ شدہ رقم سے زیادہ یا موت کے وقت پلان کی کیش رقم
  • ایف اے پی ادائیگیوں کی کوئی بھی کیش رقم


میچورٹی کے فوائد


میچورٹی کے وقت قابل ادائیگی رقم ،میچورٹی کے وقت فنڈ کی رقم کے برابر ہے۔ یہ رقم ’’ رینج آف بینیفٹ آپشنز‘‘ کے حصے میں شامل کی گئی پنشن کی خریداری کیلئے استعمال کیجائیگی۔

اضافی فوائد


بنیادی پلان میں کوریج لیول کو بڑھانے کیلئے اضافی فوائد دئیے گئے ہیں جو کہ شامل کئے جاسکتے ہیں۔

  • پریمئیم فوائد کی چھو ٹ
  • اضافی دورانئے کی یقین دہانی
  • خاندان کی آمدنی کے فوائد


یونٹ ایلوکیشن


بنیادی منصوبہ کی باقاعدہ شراکت کا سرمایہ کاری کیلئے مختص تناسب مندرجہ ذیل ہے

پالیسی سالمختص کرنے کی شرح
135 فیصد
280 فیصد
390 فیصد
4 تا 10100 فیصد
11 سے آگے100 فیصد جمع لوئیلٹی بونس ایلوکیشن


مختص لوئیلٹی بونس


لوئیلٹی بونس یونٹ ایلوکیشن گیارہویں پالیسی سال سے شروع ہونے کے بعد ہر پانچ سال بعد لاگو ہوتا ہے۔ بونس ایلوکیشن پالیسی سال تک اوسط بنیادی پلان کے اشتراک کی ادا کی گئی رقم کے فوری بعد سال کی شرح ہے جسمیں لوئیلٹی بونس مختص ہوتا ہے۔

بنیادی پلان کے اشتراک کے ساتھ اضافی یونٹ ایلوکیشن مندرجہ ذیل ہے

پالیسی سالاضافی یونٹ کا اجراء
1130 فیصد
1645 فیصد
2160 فیصد
2675 فیصد
3190 فیصد
اور اسی طرح آنے والے سالوں میں

منصوبہ میں مندرجہ ذیل اخراجات لاگو ہیں۔

  • سرمایہ کاری انتظام کے اخراجات: ماہانہ فنڈ رقم کا 125 فیصد
  • بولی/ پیشکش کا پھیلاؤ: کل باقاعدہ اشتراک کا 5 فیصد
  • انتظامی اخراجات: 50 روپے ماہانہ


بیمہ شدہ رقم


یہ موت پر ادا کیجانے والی گارنٹی شدہ رقم ہے۔ بیمہ شدہ رقم کا انتخاب داخل ہونے والی عمر کی حدود سے کیا جاسکتا ہے۔ بیمہ شدہ رقم کا تعین بنیادی منصوبہ کے سالانہ پریمئیم کو ’’پروٹیکشن ملٹیپل‘‘ سے ضرب دیکر کیا جاسکتا ہے جسکا انتخاب مندرجہ ذیل ٹیبل سے کیا جاسکتا ہے۔

عمرپروٹیکشن ملٹیپل حدود
18 تا495 تا35
50 تا6010تا (70-عمر)
  • یہ پراڈکٹ ای ایف یو لائف انشورنس اشورنس لمیٹڈ کی بیمہ ہے اور اور عسکری بینک لمیٹڈ یا اسکے ملحقہ اداروں کیطرف سے گارنٹی شدہ اور جاری شدہ نہیں ہے اور عسکری بینک لمیٹڈ کی پراڈکٹ نہیں ہے۔
  • ای ایف یو لائف ایشورنس لمیٹڈ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے رجسٹر شدہ ہے اور اسکی نگرانی میں ہے۔
  • فوائد کی ذاتی تشریح ہمار ے سیل نمائندے کیطرف سے آپکو مہیا کیجائیگی۔ مختلف شرائط و ضوابط کی تفصیلاٌ سمجھ کیلئے براہ مہربانی تشریح میں موجود نوٹس پر رجوع کریں
  • بینک کے چارجز کے شیڈول اور متعلقہ اتھارٹیز کیطرف سے ترتیب دئیے گئے ٹیکسوں کے قوانین کیمطابق سروس چارجز اور ٹیکس لاگو ہونگے
  • پالیسی کاغذات اور شرائظ میں کنٹریکٹ کے کام کرنے کا طریقہ کار کی تفصیل دی گئی ہے۔ یہ پروڈکٹ بروشر صرف پراڈکٹ کی خصوصیات اور فوائد کا عمومی خاکہ دیتا ہے۔