عسکری سیونگز اینڈ لائف پروٹیکشن پلان

image-savings-life-protection-planعسکری بینک ای ایف یو لائف انشورنس کے تعاون سے اعلیٰ قدر کی بچت اور لائف پروٹیکشن پلان لایا ہے جو آپکو اس قابل بناتا ہے کہ وسیع لائف بیمہ کوریج کے اضافی فائدے کیساتھ زندگی میں اپنے مالی مقاصد حاصل کر سکیں۔ آیا کہ یہ آپکے بچوں کہ تعلیم ہے یا شادی، ایک گھر خریدنا ہے ، ریٹائرمنٹ کے بعد مستقل آمدنی کو یقینی بنانا ہے، بیرون ممالک کا سفر کرنا ہے، یا دوسری اہم ضروریات ہیں، بڑی تعداد میں جمع شدہ فنڈز آپکے مقاصد کے حصول میں مدد کرینگے۔منصوبہ افراد کی خاص ضروریات کو دیکھ کر انکی مرضی کے مطابق بھی ترتیب دیا جاسکتا ہے۔


یونٹ اکامولیشن اور سرمایہ کاری فنڈ


منصوبہ میں جمع کردہ ساری سرمایہ کاری صارف کی طرف سے منتخب کردہ ای ایف یو کے اندرونی سرمایہ کاری فنڈ میں لگائی جاتی ہے۔ رقوم مروجہ پیش کی گئی قیمتوں پر فنڈز کے یونٹ خریدنے پر استعمال کیجاتی ہیں۔ فنڈ کا مقصد ایک وسیع تعداد میں پھیلے ہوئے سرمایہ کاری ماہرین کے ذریعے معاشی حالات اور سرمایہ کاری مواقع کی روشنی میں موجودہ سرمایہ کاری کے اختلاط کو مکس کرتے ہوئے متوازن پورٹ فولیو میں سرمایہ لگا کر کیپیٹل کی بڑھوتری کو زیادہ سے زیادہ کرنا ہے۔

فنڈ منتخب کرنے کا اختیار


عسکری بینک کے پالیسی رکھنے والوں کو اپنی پالیسیوں کے شروعات میں ہی نقصان کے خطرے اور سرمایہ کاری مقاصد کی بنیاد پر ایک یونٹ فنڈ منتخب کرنے کا اختیار حاصل ہو گا۔ پالیسی رکھنے والوں کو یہ اختیار ہوگا (شرائط لاگو ہیں) کہ وہ دئیے گئے تین یونٹ فنڈز سے منتخب کرسکیں

  • ای ایف یو مینیجڈ گروتھ فنڈ
  • ای ایف یو گارینٹڈ گروتھ فنڈ
  • ای ایف یو اعتماد گروتھ فنڈ


فنڈ ایکسلریشن پریمئیم


یہ ایک باقاعدہ شراکتی منصوبہ ہے لیکن منصوبہ میں یکمشت شراکت کے طور پر اضافی فنڈز جمع کرا کر بچت کو بڑھانے میں لچک دیتا ہے۔ یہ یکمشت شراکت پالیسی دورانئے میں کسی بھی وقت کرائی جاسکتی ہے

اہلیت

کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ اندراج کی عمر بالترتیب 18 اور 60سال ہے

دورانیہ


منصوبہ ساری عمر کیلئے ہے اور ساری عمر کیلئے لائف ایشورنس پروٹیکشن اور سرمایہ کاری کے فوائد مہیا کرتا ہے۔ منصوبہ کی غیر محدود نوعیت یقین دہانی کراتی ہے کہ اسےانفرد ی ضروریات اور حالا ت کیمطابق لچک حاصل ہے کہ وہ کسی بھی وقت فنڈز نکلواسکتا ہے۔

پریمئیم اشتراک


اس منصوبے کے تحت کم سے کم سالانہ پریمئیم 18,000 روپے ہے۔
فنڈ ایکسلریشن پریمئیم کی ادائیگی کیلئے، کم سے کم پریمئیم 18,000 روپے ہے اور زیادہ سے زیادہ موجوہ سال کے باقاعدہ اشتراک کا پانچ گنا ہے۔



حادثاتی موت اور معذوری کے تیار کردہ فوائد


منصوبہ بیمہ شدہ والدین کی حادثاتی موت اور معذوری پر فوری فنڈ مہیا کرتا ہے۔ قابل ادائیگی رقم کی حد بنیادی سالانہ پریمئیم کا دس گنا ہے اور زیادہ سے زیادہ ادائیگی 2.5 ملین روپے تک محدود ہے۔

پر یمئیم سے استثنیٰ کے بنائے گئے فوائد


اگر کوئی فرد بیماری یا حادثہ (مستقل مکمل معذوری) کیصورت میں اپنے پیشے کی پیروی کرنے کے قابل نہیں ہے تو ای ایف یو لائف کیطرف سے منصوبے میں اشتراک کیا جائیگا۔


’’سیفٹی نیٹ‘‘ کیساتھ سرمایہ کاری


جس لمحہ سے کوئی ، بچت منصوبہ کے تحت رقم بچانا شروع کرے گا تو وہ یقینی طور پر لائف ایشورنس پروٹیکشن سے لطف اٹھائے گا۔ اس کوریج کا مقصد یہ ہے کہ وفات کیصورت میں ماتحت حاصل کرینگے:

  • بیمہ کی گئی کل رقم سے زیادہ یا موت کیوقت منصوبہ کی کیش مقدار اور
  • ایف اے پی ادائیگیوں کی کیش مقدار


ہر وقت بچتوں تک رسائی


منصوبہ ہر وقت تمام عرصہ میں جمع شدہ فنڈ کی مقدار تک مکمل رسائی مہیا کرتا ہے ۔ دو مکمل سالوں تک اشتراک کی ادائیگی کے بعد ، فنڈز مکمل یا جذوی طور پر نکلوائے جاسکتے ہیں۔

اضافی فوائد


منصوبہ کے فوائد میں اضافہ کرنے کیلئے مندرجہ ذیل اضافی فوائد بھی شامل کئے جاسکتے ہیں:

  • اضافی عرصے کی یقین دہانی
  • خاندانی آمدنی فوائد
  • لائف کئیر فوائد

سرمایہ کاری کیلئے مختص بنیادی منصوبہ کے تحت باقاعدہ اشتراک کی شرح مندرجہ ذیل ہے؛

پالیسی سالمختص کرنے کی شرح
135 فیصد
280 فیصد
390 فیصد
4 تا 10100 فیصد
11 سے آگے100 فیصد جمع لوئیلٹی بونس ایلوکیشن

لوئیلٹی بونس کا اجراء
لوئیلٹی بونس یونٹ ایلوکیشن، گیارہویں پالیسی سال سے شروع ہوکر ہر پانچ سال بعد لاگو ہوتا ہے۔ بونس کا اجراء اوسط بنیادی منصوبہ کی شراکت کا تناسب ہے جو کہ لوئیلٹی بونس کے ادا ہونے والے سال سے پہلے پالیسی سال فوراٌ ادا کیاجاتا ہے ۔
اضافی یونٹ اجراء بنیادی منصوبہ کے اشتراک کیساتھ مندرجہ ذیل طور پر ہو گا ؛

پالیسی سالاضافی یونٹ کا اجراء
1130 فیصد
1645 فیصد
2160 فیصد
2675 فیصد
3190 فیصد
اور اسی طرح آنے والے سالوں میں

منصوبہ میں مندرجہ ذیل اخراجات لاگو ہیں۔

  • سرمایہ کاری انتظام کے اخراجات: ماہانہ فنڈ رقم کا 125 فیصد
  • بولی/ پیشکش کا پھیلاؤ: کل باقاعدہ اشتراک کا 5 فیصد
  • انتظامی اخراجات: 50 روپے ماہانہ

بیمہ شدہ رقم

 

یہ موت پر ادا کیجانے والی گارنٹی شدہ رقم ہے۔ بیمہ شدہ رقم کا انتخاب داخل ہونے والی عمر کی حدود سے کیا جاسکتا ہے۔ بیمہ شدہ رقم کا تعین بنیادی منصوبہ کے سالانہ پریمئیم کو ’’پروٹیکشن ملٹیپل‘‘ سے ضرب دیکر کیا جاسکتا ہے جسکا انتخاب مندرجہ ذیل ٹیبل سے کیا جاسکتا ہے۔

عمرپروٹیکشن ملٹیپل حدود
18 تا355 تا75
36 تا405 تا50
41 تا495 تا35
50 تا605 تا (70-عمر)
  • یہ پراڈکٹ ای ایف یو لائف اشورنس لمیٹڈ کی بیمہ ہے اور عسکری بینک لمیٹڈ یا اسکے ملحقہ اداروں کیطرف سے گارنٹی شدہ یا جاری شدہ نہیں ہے اور عسکری بینک لمیٹڈ کی پراڈکٹ نہیں ہے۔
  • ای ایف یو لائف ایشورنس لمیٹڈ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے رجسٹر شدہ اور اسکی نگرانی میں ہے۔
  • فوائد کی ذاتی تشریح ہمار ے سیل نمائندے کیطرف سے آپکو مہیا کیجائیگی۔ براہ مہربانی مختلف شرائط و ضوابط کی تفصیلات سمجھنے کیلئے تشریح میں موجود نوٹس پر رجوع کریں
  • بینک چارجز کے شیڈول اور متعلقہ اتھارٹیز کیطرف سے ترتیب دئیے گئے ٹیکسوں کے قوانین کیمطابق سروس چارجز اور ٹیکس لاگو ہونگے
  • کنٹریکٹ کے طریقہ کار کی تفصیل پالیسی دفعات اور شرائط میں درج ہے۔ پراڈکٹ کا یہ کتابچہ پراڈکٹ کی خصوصیات اور فوائد کا عمومی خاکہ پیش کرتا ہے۔