فون بینکاری

عسکری بینک۔ٹیکنالوجی اور کسٹمر کیئر میں ایک قدم آگے

مسابقتی ماحول کم وقت میں زیادہ فراہمی کے مطالبات رکھتا ہے۔عسکری بینک آلٹرنیٹ ڈیلیوری چینلز اسی فلاسفی کو پورا کر رہے ہیں۔بینک ہمیشہ سے ہی اپنی ٹیکنالوجی کی ترقی سے آگاہ رہا ہے جو کہ اس جذبے کے تحت شروع کی گئی ہے کہ صارف کی ممکنہ طور پر بہترین طریقے سے خدمت کیجائے۔اپنی فلاسفی اور جذبے پر پورا اترتے ہوئے عسکری بینک نے اپنے ٹیکنالوجیکل انفراسٹکچر میں ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے جو کہ ایک سٹیٹ آف دی آرٹ کال سینٹر ہے جو کہ پہلے سے موجود آلٹرنیٹ ڈیلیوری چینلز کو مکمل کردیگا۔ اس کال سینٹر کا افتتاح عزت مآب چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹر،لیفٹیننٹ جنرل محمّد مصطفی خان نے کیا۔ بینک کے صدر،جناب ایس ایم حسینی،ڈاکٹر ندیم عنایت(ڈائیریکٹر)،جناب عاصم بشیر(کنٹری ہیڈ آلٹرنیٹ ڈیلیوری چینل ڈویژن)،جناب خورشید ظفر(گروپ ہیڈ کارپوریٹ اور کمرشل بینکاری)اور جناب فرخ اقبال خان(گروپ ہیڈ آپریشنز)بھی انکے ہمراہ تھے۔