موبائل بینکاری

 

بینکاری کبھی بھی اتنی اسان نہیں رہی ہے جتنی کہ عسکری موبائل بینکاری حل کے ساتھ جو کہ صارف کو ان کے موبائل فون سے ہر وقت، ہر جگہ رسائی مہیا کرتی ہے۔

عسکری بینک اپنے صارفین کو تین قسم کی موبائل بینکاری حل مہیا کرتا ہے-

  • عسکری لائٹ موبائل بینکاری
  • عسکری USSD موبائل بینکاری
  • عسکری موبائل اپلیکیشن


عسکری لائٹ موبائل بینکاری

عسکری لائٹ موبائل بینکاری براؤزر کی بنیاد پر موبائل بینکاری حل ہے جو کہ صارفین کو اجازت دیتا ہے کہ وہ آ ئی نیٹ بینکاری تک رسائی سے موبائل بینکاری سے بھی وہی تجربہ حاصل کریں جو کہ وہ اپنے کمپیوٹر یا ٹیبلٹس سے کرتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے ہی آ ئی نیٹ بینکاری کو استعمال کرنے والے ہیں ، تو پھر کسی رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ اپنے پہلے سے موجود آ ئی نیٹ بینکاری کے "لاگ ان ID" اور "پاسورڈ " سے ،نیچے دئے گئے URLپر وزٹ کرکے عسکری لائٹ موبائل بینکاری کی خدمات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں-
(https://secure.askaribank.com.pk)

آئی نیٹ بینکاری رجسٹریشن کیلئے ، دئے گئے URLپر وزٹ کریں

(https://secure.askaribank.com.pk)

عسکری USSD موبائل بینکاری

عسکری USSD موبائل بینکاری صارفین کو قابل بناتی ہے کہ وہ موبائل فون کے ذریعے محفوظ ا َنسٹرکچرڈ سپلیمنٹری سروس ڈیٹا (USSD) کے ذریعے بینکاری خدمات تک رسائی پاسکیں۔ یوفون موبائل سروس رکھنے والے صارفین عسکری USSD موبائل بینکاری کی سہولیات اپنے موبائل فون سے *808# ڈائل کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔

عسکری- یوفون USSD موبائل بینکاری سروس کےساتھ آپU1000منٹس،1000 SMSاور1000 MBڈیٹا بالکل مفت حاصل کرسکتے ہیں۔ رجسٹر ہونے کیلئے ، اپنی یوفون سم سے*808# ڈائل کریں۔کامیاب رجسٹریشن پر،آپ کو 787-000-111پر کال کرکے عسکری یوفون USSD موبائل بینکاری سروس ایکٹویشن کیلئے کہا جائے گا۔

    نوٹ

  • مفت منٹس،SMS، ڈیٹا پیکج اگر تین دنوں تک استعمال نہ کیا گیا تومیعاد ختم ہو جائے گی۔
  • یہ عسکری- یوفون USSD موبائل بینکاری سروس کی ایکٹویشن کیلئے ایک وقت کی سہولت ہے جسے ہر قومی شاختی کارڈ پر ایک بار استعمال کیا جا سکتا ہے۔

عسکری موبائل اپلکیشن

عسکری موبائل اپلیکیشن یوزر فرینڈلی اپلیکیشن ہے جو کہ اینڈرائڈ ، ایپل اور ونڈوز فون کیلئے دستیاب ہے۔ یہ ایپ تمام موجودہ اور نئے آئی نیٹ یوزر استعمال کرسکتے ہیں۔
دستیاب موبائل ایپلیکیشن پلیٹ فارم

  • اینڈرائڈ
  • IOS
  • ونڈوز

کم از کم آپریٹنگ سسٹم کی ضرورت

  • اینڈرائڈ : جیلی بین آن ورڈز
  • IOS: IOS ورژن 7 آن ورڈز
  • ونڈوز : 8 (تمام ورژن)

پروموشن

عسکری موبائل ایپلیکیشن کی پروموشن سکرین بھی ہے ؛ جو کہ صارفین کیلئے بہت ہی آسان راستہ ہے کہ وہ عسکری بینک کی طرف سے موجودہ پیشکش اور پروموشنز دیکھ سکیں۔

اے ٹی ایم لوکیٹر

عسکری موبائل ایپلیکیشن کا آسانی سے استعمال ہونے والا ایک ATM لوکیٹر ہے جو کہ قریب ترین ATM کو تلاش کرتا ہے ۔ قریبی ATM کو ڈھونڈنے کیلئے درج ذیل آپشنز ہیں۔

  • موجودہ جگہ:اپنی جگہ کے قریب ATM کو تلاش کرنے کیلئے ، اپنے موبائل ہینڈ سیٹ پر"Location" کا آپشن آن کریں اور اپلیکیشن آپ کو آپ کے قریبی علاقوں میں تمام ATM کو ظاہر کرے گی
  • ATM: پتہ کے مطابق ایک مخصوص ATMڈھونڈنے کیلئے ، اس آپشن کو استعمال کریں اور مخصوص شہر اور پتہ کو منتخب کرکے اپنا خواہش کردہ ATMتلاش کریں۔
عسکری موبائل ایپلکیشنعسکری USSD موبائل بینکاریعسکری لائٹ موبائل بینکاری
  • یوٹیلیٹی بل کی ادائیگی
  • موبائل بل کی ادائیگی/ٹاپ اپ
  • انٹر بینک فنڈ ٹرانسفر (IBFT)
  • عسکری بینک کے اندر فنڈز کی منتقلی
  • عسکری کریڈٹ کارڈ بل کی ادائیگی
  • عسکری کریڈٹ کارڈ بل کی انکوائری
  • اکاؤنٹ بیلنس کی انکوائری
  • اکاؤنٹ ریلیشن شپ انکوائری
  • منی سٹیٹمنٹ کی درخواست
  • پاسورڈ کی تبدیلی
  • فنانشل پن کی سیشن پر مشتمل جنریشن
  • ATM لوکیٹر(قریبی ATM کو تلاش کرنے کیلئے)
  • یوٹیلیٹی بل کی ادائیگی
  • موبائل بل کی ادائیگی/ٹاپ اپ
  • انٹر بینک فنڈ ٹرانسفر (IBFT)
  • عسکری بینک کے اندر فنڈزکی منتقلی
  • یو سروسز
  • اکاؤنٹ بیلنس کی انکوائری
  • منی سٹیٹمنٹ کی درخواست

  • یوٹیلیٹی بل کی ادائیگی
  • موبائل بل کی ادائیگی/ٹاپ اپ
  • انٹر بینک فنڈ ٹرانسفر (IBFT)
  • عسکری بینک کے اندر فنڈزکی منتقلی
  • عسکری کریڈٹ کارڈ بل کی ادائیگی
  • عسکری کریڈٹ کارڈ بل کی انکوائری
  • اکاؤنٹ بیلنس کی انکوائری
  • اکاؤنٹ ریلیشن شپ انکوائری
  • منی سٹیٹمنٹ کی درخواست
  • پاسورڈ کی تبدیلی
  • فنانشل پن کی سیشن پر مشتمل جنریشن
عسکری لائٹ موبائل بینکاریعسکری USSD موبائل بینکاریعسکری موبائل اپلکیشن
اگر آپ پہلے سے ہی آ ئی نیٹ بینکاری کو استعمال کرنے والے ہیں ، تو پھر کسی رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ اپنے پہلے سے موجود آ ئی نیٹ بینکاری کے "لاگ ان ID" اور "پاسورڈ " سے ،نیچے دئے گئے URLپر وزٹ کرکے عسکری لائٹ موبائل بینکاری کی خدمات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں-

(https://secure.askaribank.com.pk)

نوٹ: عسکری لائٹ موبائل بینکاری کیلئے صارفین کو آئی نیٹ بینکاری کے ساتھ رجسٹر ہونا لازمی ہے۔ رجسٹریشن کیلئے، براہ مہربانی مندرجہ ذیلURLپر وزٹ کریں

(https://secure.askaribank.com.pk)

 

یوفون موبائل سروس اور ایکٹو ویزا کارڈ کے ساتھ صارفین عسکری USSD موبائل بینکاری کی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
اگر آپ یوفون یوزر ہیں تو اپنے فون سے *808# ڈائل کریں اور ایک سکرین نظر آ ئےگی جو کہ قومی شاختی کارڈ پوچھے گی۔ اپنے قومی شاختی کارڈ سے جواب دینے کے بعد اگلی سکرین آپ کو عسکری موبائل بینکاری کی شرائط و ضوابط کے معاہدے کی طرف لے جائےگی۔شرائط و ضوابط سے متفق ہونے کے بعد ،فون بینکاری کو ایکٹویٹ کرنے کیلئے نئی سکرین آ پ کو آپ کے رجسٹرڈ موبائل نمبر سے عسکری بینک کال سینٹر 111-000-787 پر مطلع کرنے کا کہے گی ۔ فون بینکنگ آفیسر عسکری USSD موبائل بینکاری کو رجسٹرڈ ڈیٹا کی تصدیق کرکے ایکٹویٹ کرے گا ۔ اس کے بعد آفیسر صارف کو IVR سے M-PIN جنریشن میں تبدیل کردیگا۔

نوٹ: عسکری موبائل بینکاری کی شرائط و ضوابط دیکھنے کیلئے ہماری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

(www.akbl.com.pk)

اور آپ کے موبائل فون پر نظر نہیں آئیں گی۔

تمام آئی نیٹ بینکاری یوزرز جن کو فون پر انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے، وہ پہلے سے موجود آئی نیٹ بینکاری کے "لاگ ان" اور "پاسورڈ " کے ساتھ عسکری موبائل ایپلیکیشن سروس استعمال کرسکتے ہیں

 

1۔ معاہدہ اور قبولیت

یہ معاہدہ عسکری بینک لمیٹڈ ("بینک"،"ہم"،"ہمارے") اور آپ کے درمیان الیکٹرونک بینکاری کی رجسٹریشن کے وقت یا اس وقت جب آپ الیکٹرونک بینکاری تک رسائی حاصل کرتے ہیں، جو پہلے واقع ہو، سے مئوثر ہوتا ہے۔ اس معاہدے کی رو سے ،"الیکٹرونک بینکاری"میں انٹرنیٹ بینکاری، موبائل فون بینکاری، ٹیلی فون بینکاری، اور انٹرنیٹ،موبائل یا کال سینٹر کی پری پیڈ پراڈکٹس الیکٹرونک بینکاری کی دوسری صورتیں جو میسر ہیں یا جو مستقبل میں ہونگی،شامل ہیں۔

2۔ شامل کی گئی شرائط

اس معاہدے کے علاوہ، آٹو میٹڈ ٹیلر مشین (ATM)، ڈیبٹ /کریٖڈٹ کارڈ (بینک کارڈ کی شرائط)، انٹرنیٹ بینکاری اور اکاؤنٹ،یا سہولیاتی شرائط وضوابط(دوسری شرائط) ان تمام ٹرانزیکشنز پر لاگو ہونگے جو آپ کرینگے یا ہمیں ہدایت کرینگے کہ بینک اکاؤنٹ جو کہ کارڈ کے ساتھ منسلک ہے یا اکاؤنٹ نمبر جو آپ الیکٹرونک بینکاری استعمال کرنے کیلئے منتخب کرتے ہیں کہ ان سے ہم کریں۔ اس معاہدے کی دفعات اوربینک کارڈ کی شرائط اور دوسری شرائط میں تنازعہ کی صورت میں ، یہ معاہدہ جاری رہے گا۔ جہاں پر بینک کارڈ کی شرائط اور دوسری شرائط میں ترمیم یا تحریری طور پر کم کرنے کے لئے اور/یا دستخط کے اضافے کی ضرورت ہوگی، اس معاہدے کی منظوری کی اس طرح کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تصور کیا جائے گا.

3۔ آلات اور زرائع کی وضاحت

آلات جو آپ الیکٹرونک بینکاری تک رسائی کیلئے منتخب کرینگے ان میں کمپیوٹر، موبائل فون، ٹیلی فون، ٹیلی ویژن یا دوسری اس طرح کی ٹیکنالوجی (آلات) اور زرائع جن سے آپ الیکٹرونک بینکاری تک رسائی کرتے ہیں ان میں انٹرنیٹ، وائرلیس ایپلیکیشن پروٹوکول (WAP)، وائرلیس انٹرنیٹ گیٹ وے (WIG)،شارٹ میسجنگ سسٹم(SMS)،خودکار طریقے سے آواز پہچاننے والے سسٹم سے آواز(راستہ) شامل ہیں۔ ہم ایک آلے یا راستہ کا حوالہ دینگے جسے مجموعی طور پر'' کمیونیکیشن سسٹم'' کہا جاتا ہے۔ جس میں ایک خاص کمیونیکیشن سسٹم کنٹریکٹ کی بنیاد پہ دوسرے کمیونیکیشن سسٹم تک رسائی دیتا ہے جس کو علیحدہ سے نمٹایا جائے گا۔

4۔ ترامیم

ہم اس معاہدے میں وقت کے ساتھ ساتھ ترمیم کرسکتے ہیں اورآپ الیکٹرونک بینکاری تک رسائی کے وقت موجود معاہدے پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے ۔آپ اتفاق کرتے ہیں اور سوال کرنے کا حق اٹھاتے ہیں یا اس طرح کی کسی بھی ترمیم کی اطلاع مل سکتی ہے جو کہ بعد میں بینک کی طرف سے معاہدے میں کی جائے۔ اس ورژن کی تاریخ اوپر درج کی گئی ہے۔

5۔ ضروریات، رجسٹریشن اور فیس

الیکٹرونک بینکاری کے استعمال سے پہلے، آپ کو بینک کی طرف سے دئے گئے کچھ طریقہ کار کی پیروی کرنی ہوگی۔ اس سے پہلے کہ ہم آپ کو الیکٹرونک بینکاری تک رسائی دیں، ہمیں آپ سے معلومات کی ضرورت ہوگی، تاکہ ہم اس بات کی تصدیق کرسکیں کہ آپ وہی ہیں جو آپ بتا رہے ہیں۔ ہمیں پہلے آپ کی مرضی (ظاہر کردہ یا تقاضا کردہ) کی ضرورت ہوگی۔ ہم بینک کے موجودہ شیڈول کے مطابق اپنی خدمات کیلئے آپ سے فیس (اگر کوئی ہوگی تو) وصول کرینگے ۔ اس بات کی معلومات کیلئے کہ کیا ضرورت ہے آپ ہماری قریبی شاخ جا سکتے ہیں، یا کسٹمر کال سینٹر یا ہماری ویب سائٹ www.akbl.com.pk پر موجودہ طریقہ کار اور چارجز جاننے کیلئے جا سکتے ہیں

6۔ ہم ان معلومات پرعمل درآمد کرینگے جن سے یہ ظاہر ہوگا کہ آپ نے بھیجی ہیں

کمیونیکیشن سسٹم کے استعمال سے مراد یہ ہے کہ ہم آمنے سامنے بات نہیں کرتے ہیں۔ تب تک کہ آپ ہمیں مطلع کریں، اس سے پہلے کہ ہم ان معلومات پر عمل درآمد کریں، آپ ہمیں اختیار دیں گے کہ ہم منحصر ہوں اور ان معلومات پر عمل کریں جن سے یہ ظاہر ہو کہ آپ نے بھیجی ہیں (یہاں تک کہ کوئی اور آپ کی جگہ استعمال کر رہا ہو)۔

7۔ معلومات کا بھیجنا اور عمل درآمد کرانا

ہمیں آپ کی طرف سے بھیجی گئی معلومات کا انحصار اس وقت اور طریقہ کار جو کہ آپ کی صارف پروفائل پر لاگو ہوتے ہیں ، وہ اکاؤنٹ کی قسم جو آپ رکھتے ہیں، اور جو ٹرانزیکشن آپ نے کی، اس پر ہوگا۔ ہمیں بھیجے جانے کوئی بھی ہدایت ختم یا منسوخ نہ ہوگی۔ آپ ہمیں اس بات کا ذمہ دار نہ ٹھہرائیں گے اگر معلومات ایک سے زیادہ بار استعمال ہوں اور نہ کوئی معلومات واپس ہوسکتیں ہیں ۔ براہ مہربانی ایک جیسی معلومات ، بینک سٹیٹمنٹ کی تصدیق وغیرہ، یا اپنی شاخ یا ہمارے کسٹمر کا ل سینٹر پر رابطہ کرکے پہلے سے بھیجی گئی معلومات کی تصدیق کئے بغیر دوباہ مت بھیجیں ۔ یہ اس لیے ہے کہ ابتدائی معلومات پر عمل درآمد ہورہاہو اور دوبارہ بھیجنے سے دو بار عمل درآمد ہوجائے گا جس کے ہم ذمہ دار نہ ہونگے-

8۔ ایکسیس کوڈ پروٹیکشن اور بے قاعدگیاں

ایک "ایکسیس کوڈ" سے مراد آپ کے یوزر نیم، پاسورڈ، ATMپن، CSP، ATMکارڈ نمبر وغیرہ ہے۔ آپ کی آسانی کیلئے ہم آپ کو اجازت دیں گےکہ ہماری تمام الیکٹرونک بینکاری اور دوسری متعلقہ خدمات کی رسا ئی کیلئے ایک ہی ایکسیس کوڈ استعمال کریں۔ اس لئے آپ کو اپنے ایکسیس کوڈ کی حفاظت کے لئے اضافی احتیاط کرنی چاہیئے کیونکہ کوئی شخص جب غیرقانونی طریقے سے آپ کا ایکسیس کوڈ حاصل کرتا ہے تو وہ ایسے تمام اکاؤنٹس اور خدمات تک رسائی حاصل کرسکتا ہے۔
آپ کو اپنے ایکسیس کوڈ کی لازمی حفاظت کرنی چاہیئے اور اسے ہر وقت خفیہ رکھنا چاہیئے۔ اسے کسی کمپیوٹر یا نیٹ ورک میں سٹور کرنا محفوظ نہیں ہے۔ ہم آپ پر بهروسا کرتے ہیں کہ اپنے ایکسیس کوڈ کیلئے کسی بھی سمجھوتہ کی صورت میں ہمیں بغیر کسی دیر کے رپورٹ کریں۔ آپ ہمارے کسٹمر کال سینٹر پر یا اپنی شاخ پر رابطہ کرکے ایسا کرسکتے ہیں۔ ہم آپ سے آپ کی شناخت کی تصدیق کا پوچھ سکتے ہیں تاکہ کوئی اور آپ کہ جگہ نہ استعمال کرے۔ ایک بار جب آپ ہمیں ایکسیس جوڈ غیر فعال کرنے کا کہیں گے تو ہم حق رکھتے ہیں کہ:

  • اس نوٹیفیکیشن کے بعد تمام موصول ہونے والی ہدایات کو مسترد کردیں-
  • ان تمام معلومات کی عملداری جو کہ مکمل نہیں ہوئیں ان کو معطل کردیں-
  • مام تکمیل شدہ ہدایات اس وقت اور تاریخ سے بدل دیں (اگر ممکن ہو تو) جب ہمیں اندازہ ہو کہ غیر قانونی استعمال شروع ہوچکا ہے-

بغیر کسی اضافی اطلاع کے ایکسیس کوڈ کو غیر فعال کردیں۔ کسی بھی شخص بشمول ہمارے سٹاف یا کسٹمر کال سینٹر کے پاس کوئی وجہ نہیں ہوگی کہ وہ آپ سے آپ کے ایکسیس کوڈ کا پوچھے۔ اس بات سے قطع نظر کہ آپ ان کو کال کریں یا وہ آپ کو، ان افراد کو ایکسیس کوڈ کبھی بھی نہ بتایئں ۔ اگر آپ کو کوئی بھی غلطی یا بے قاعاعدگی نظر آتی ہے تو آپ فوری طور پر ہمیں مطلع کریں ۔ آپ کسی بھی غلطی کی اطلاع ہمارے کسٹمر کال سینٹر یا کسی بھی شاخ میں دے سکتے ہیں۔

9۔ ایک سیشن کا اختتام

آپ کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ آپ موبائل بینکاری سروس سے لاگ آ ف ہیں/یا ہماری الیکٹرونک بینکاری خدمات کا استعمال ختم کرکے کال منقطع کریں۔ ایسا کرنے میں ناکامی کا نتیجہ غیرمطلع ٹرانزیکشن کی صورت میں ہوسکتا ہے جس کیلئے ہمیں ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔

10۔ آپ کا اختیار

آپ ہمیں اجازت دیں کہ آپ کی طرف سے کی جانے والی تمام سرگرمیوں کا خیال رکھیں یا آپ کے ایکسیس کوڈ کے داخل کرنے کے بعد آپ کو بھیجی جانے والی ہدایات آپ کی طرف سے مستند ہیں اور قانونی طاقت اور اثر کا اراہ رکھتے ہیں۔

11۔ وافر نوٹس

آپ ہمیں اجازت دیں کہ ہم ان معاہدے، قانونی کاروائی یا ضوابط کیلئے ضروری نوٹس جاری کریں اور ہمارے کمیونیکیشن سسٹم، یا ای میل، فیکس یا اس جیسی مستقبل میں آنے والی ٹیکنالوجیز سے ایسے نوٹیفیکشن کو مہیا کریں۔ ہماری طرف سے جاری کیا گیا اس طرح کا نوٹس جس میں الیکٹرونک بینکاری سے متعلق کنٹریکٹ کی شرائط ہوں گی اس معاہدے کا حصہ ہوگا۔

12۔ کوئی بھی پیشکش، سفارش یا دلچسپی نہیں ہوگی

جب تک واضح طور پر بتایا نہیں جائےگا، کمیونیکیشن سسٹم پر موجود مواد ہماری طرف سے دی گئی خدمات کو سرانجام دینے کی صرف سہولت (سہولیات) کی دستیابی پر مشتمل ہوگا ۔ یہ کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری کی خرید و فروخت یا کسی بھی طریقے سے خرچ کرنے یا کسی ٹرانزیکشن میں شامل ہونے پر منحصر نہ ہوگا۔

13۔ کمیونیکیشن سسٹم پر معلومات کی قسم

کمیونیکیشن سسٹم پر معلومات کا مقصد آپ کو صرف بینک، اسکی پراڈکٹس، خدمات اور مقاصد پر عمومی معلومات دینا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ ہم ان پر معلومات دے سکتے ہیں:

  • متوقع آمدن ، آمدنی ، ایک شئیر پر آمدنی ، سرمائے کے اخراجات ، منافع، سرمائے کی ساخت یا دوسری مالیاتی اشیاء ؛
  • ہمارے منصوبے، مقاصد یا مستقبل کےآپریشنز اور خدمات اور مستقبل کی معاشی کارکردگی

یہ صرف اندازہ لگایا گیا ہو گااس لئے اصل ایونٹس اور نتائج مختلف ہوسکتے ہیں۔ تمام معلومات ویسے کی ویسی ہی دستیاب ہونگی اور کسی بھی قسم کی پروفیشنل یا سرمایہ کاری نصیحت نہ سمجھی جائے۔

14۔ معلوماتی فیڈز

ہم اپنے کمیونیکیشن سسٹم پر معلومات کی دستیابی جیسا کہ کوٹس، خبریں اور مارکیٹ کی معلومات جیسا کہ شئیر کی قیمت وغیرہ کیلئے کسی اور ادارے کی خدمات استعمال کرسکتے ہیں ۔ ہمیں ان معلومات پر کوئی قابو نہیں ہے اور اسکے درست ، بالکل اسی طرح ہونے اور ٹھیک ہونے کی کسی بھی قسم کی نمائندگی اور گارنٹی نہیں دیتے۔ آپ اس بات سے متفق ہوتے ہیں کہ یہ معلومات ویسے کی ویسے مہیا کی گئی ہیں اور آپ کے ان پر انحصار کرنے پر ہم کسی بھی قسم کے نقصان کے بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر ذمہ دار نہ ہونگے۔

15۔ تھرڈ پارٹی کے کمیونیکیشن سسٹم کے ساتھ لنک

کمیونیکیشن سسٹم کا دوسرے کمیو نیکیشن سسٹم کے ساتھ رابطہ ہوسکتا ہے جو کہ دوسری پارٹیوں کی طرف سے تیار کردہ معلومات اور مواد پر مشتمل ہوگا۔ ہم کوشش کرتے ہیں کہ صرف قابل بھروسہ کمیونیکیشن سسٹم کے لنک مہیا کئے جایئں ، تاہم کسی دوسرے کمیونیکیشن سسٹم کی طرف سے مہیا کی گئی معلومات کی دستیابی کی ذمہ داری قبول نہیں کرسکتے۔ ہمارے کمیونیکیشن سسٹم سے کسی دوسرے کمیونیکیشن سسٹم سے لنک کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم نے ایسے کمیونیکیشن سسٹم کے مالکان، یا انکے کاروبار یا سکیورٹی کے طریقوں اور آپریشنز کی چھانٹی یا تصدیق کی ہے ۔

16۔ ہماری دانشورانہ ملکیت

ہم تمام مواد بشمول لوگوز، اور گرافکس اور ملٹی میڈیا کا کام جو کہ ہمارے کمیونیکیشن سسٹم پر یا اس سے شائع کیا گیا ہے کے تمام کاپی رائٹس اور دانشورانہ ملکیت کے حقوق رکھتے ہیں۔ ہمارے کمیونیکیشن سسٹم پر دکھائے گئے لوگوز اور ٹریڈ مارکس ہمارے یا تھرڈ پارٹی کے درج شدہ یا غیر درج شدہ ٹریڈ مارکس ہیں۔ ہمارے کمیونیکیشن سسٹم پر شامل کوئی بھی لائسنس دینے کیلئے یا کسی بھی ٹریڈ مارک کو استعمال کرنے کیلئے ہماری یا دوسری متعلقہ تھرڈ پارٹی کی تحریری اجازت کے بغیر کوئی بھی ٹریڈ مارک یا دانشورانہ ملکیت کو استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ کاپی رائٹس کی موجودگی کے قطع نظر آپ کو اس بات کو تسلیم کرنا چاہیئے کہ ہم اپنے کمیونیکیشن سسٹم پر موجود تمام مواد کے مالک ہیں چاہے وہ خفیہ معلومات پر مشتمل ہو یا نہ ہو ، اور یہ کہ آپ ایسے کسی بھی مواد پر کوئی بھی حق، ٹائٹل یا دلچسپی نہیں رکھتے۔

17۔ سافٹ ویئر

آپ کو لازمی طور پر اچھی کوالٹی اور کارکردگی کے حامل ہارڈ ویئر یا سافٹ ویئر کا استعمال کرنا چاہیئے اور رکھنا چاہیئے۔ ایسے سافٹ ویئر یا ہارڈ ویئر استعمال کرنے میں ناکامی کی صورت میں سکیورٹی کا خدشہ بڑھ سکتا ہے اور کمیونیکیشن سسٹم کے صحیح طرح یا بالکل کام نہ کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ سافٹ ویئر اگر کوئی بھی ہو جو کہ ڈاأون لوڈ کیلئے میسر ہو یا کمیونیکیشن سسٹم کے ذریعے کی دیکھ بھال ،لائسنس کی شراأط پر ہوگی جس کا لائسنس دینے والے سے قانونی تعلق ہوگا۔ آپ ان لاأیسنس کی شراأط کی خلاف ورزی پر ہمیں جرمانہ کرسکتے ہیں۔ ایسے سافٹ ویئر کے استعمال کرنے میں اس کی کوالٹی اور مناسبت پر ہم کوئی بھی گارنٹی یا نماأندگی نہیں کرتے آیا کہ وہ ظاہر کردہ ہو یا تقاضا کی گئی ہو۔

کوئی بھی گارنٹی چاہے ظاہر کردہ ہو یا تقاضا کردہ ہو کا مطلب ہے کہ کو ئی بھی فائل ،ڈاأون لوڈ، یا اپلیکیشنز جو کہ اس کمیونیکیشن سسٹم سے دستیاب ہیں وہ وائرس ، ٹروجینس، بمبس، ٹائم لاکس یا کوئی بھی دوسرا ڈیٹا یا کوڈ جس میں آپ کے کمپیوٹر، ڈیٹابیس، نیٹ ورک یا دوسری معلومات کو خراب کرنے یا اثر انداز کرنے کی صلاحیت ہے اس سے آزاد ہے۔

18۔ انفارمیشن اور سکیورٹی ٹپس کی منتقلی

کمیونیکیشن سسٹم سے غیر محفوظ لنک سے معلومات کی منتقلی طاقت ور غیر قانونی رسائی، غلطیوں اور مانیٹرنگ کیلئے حساس ہے۔ ہم نے تاہم ان تمام سکیورٹی خطرات کو کم کرنے کیلئے تمام ممکنہ سکیورٹی اقدامات کرچکے ہیں۔

براہ مہربانی یہ بات نوٹ کریں کہ پالیسی ، ویب سائیٹ پر موجود پالیسیوں سے مختلف ہوسکتی ہے۔ آپ کو وقت کے ساتھ ساتھ چھپنے والے سکیورٹی ٹپس پر لازمی عمل کرنا ہوگا۔ چونکہ ہم بے ایمان شخص کی طرف سے غیر قانونی سرگرمیوں سے بچاؤ کی گارنٹی نہیں دیتے، اس لئے آپ متفق ہوتے ہیں کہ ہم آپ کو ہونے والے کسی نقصان، تکلیف یا ضرر کیلئے ذمہ دار نہیں ٹھہرائے جائیں گے۔ ان خطرات کو محدود کرنے کیلئے ہم درخواست کرتے ہیں کہ وقت کے ساتھ ساتھ ہمارے کمیونیکیشن سسٹم سے منتقل ہونے والی کوئی بھی معلومات کی آزادانہ طور پر تصدیق کریں۔

19۔ ہرجانہ

  • آپ ہم پر ان تمام نقصانات یا اخراجات پر ہرجانہ لے سکتے ہیں جو ہماری طرف سے ان وجوہات کی بنیاد پر ہوئے:
  • عدم ادائیگی
  • آپ کے بینک اکاؤنٹ میں موجود رقم سے زیادہ معلومات
  • غیر مجاز ہدایات پر عمل درآمد جو ہمارے کوتاہی کی وجہ سے نہیں ہوئے۔
  • کوئی بھی اوورڈارفٹ جو کہ آپ کے عسکری بینک کی الیکٹرونک بینکاری کے استعمال سے آپ کو جھیلنا پڑا۔

20۔ الیکٹرونک بینکاری کی عدم دستیابی

ہمارے پاس ہر وقت اور کسی بھی وجہ سےحتمی اور خصوصی حق ہے کہ ہم الیکٹرونک بینکاری کو کسی قبل از وقت نوٹیفیکیشن کے بغیر یا برطرفی یا معطلی کی وجہ بتائے بغیر ہی معطل کردیں یا برطرف کردیں۔ آپ یہ تسلیم اور قبول کرتے ہیں کہ الیکٹرونک بینکاری وقت کے ساتھ ساتھ کسی بھی وجہ سے دستیاب نہیں ہوگی بشمول:

  • کمیونیکیشن سسٹم یا ہمارے بینکاری سسٹم (بینک سسٹم)کے ساتھ منسلک کمیونیکیشن سسٹم میں تکنیکی ناکامی یا خرابیاں؛
  • الیکٹرونک بینکاری کے ساتھ بالواسطہ یا بلاواسطہ منسلک کمیونیکیشن سسٹم جو کہ کسی دوسرے افراد (تھرڈ پارٹی) کی ملکیت یا قابو میں ہو، اس میں تکنیکی ناکامی یا خرابی؛
  • ٹیلی کمیونیکیشن یا بجلی کی خدمات کی عدم دستیابی
  • ہمارے قابو سے باہر دیگر حالات

آپ آماده ہوتے ہیں کہ الیکٹرونک بینکاری کی عدم دستیابی کو سمجھتے ہیں اور الیکٹرونک بینکاری کی عدم دستیابی کی عرصے میں اپنے نقصان کو کم کرنے کیلئے کمیونیکیشن کے دوسرے ذرائع استعمال کرسکتے ہیں۔

21۔ وارنٹیز اور نمائندگی

ہم اس بات کی وارنٹی نہیں دیتے کہ کمیونیکیشن سسٹم اور الیکٹرونک بینکاری غلطیوں سے پاک ہوگا یا درستگی، تکمیل، یا معلومات کا قابل اعتبار ہونا، کارکردگی یا کوالٹی کے کسی خاص معیار کو پورا کرے گا۔

ہم واضح طور پر ، بشمول ،حد کے بغیر ، قابل فروختگی کی وارنٹی ، عنوان ،ایک مخصوص مقصد کے لئے فٹنس، غیر کی خلاف ورزی، مطابقت، سیکورٹی اور درستگی جیسی تمام تقاضا وارنٹی سے انکار کرتے ہیں ۔

22۔ ڈسکلیمر اور ذمہ داری کا محدود ہونا

اس شق کے مقاصد کیلئے ، ''ہم'' یا ''ہمیں '' یا ''ہمارا'' مین بینک، اس کے متعلقہ ادارے، حصص مالکین، ملازم، کنسلٹنٹس یا ایجنٹس شامل ہیں۔

اگرچہ ہم نے یہ یقین دہانی کرانے میں احتیاط برتی ہے کہ کمیونیکیشن سسٹم کو دیا جانے والا مواد درست ہو اور یہ کہ اس کو استعمال کرنے میں آپ کو کوئی نقصان یا ضرر نہ اٹھانا پڑے، کمیونیکیشن سسٹم اور الیکٹرونک بینکاری جیسا ہے کی بنیاد پر مہیا کئے گئے ہیں۔

ہم آپ کے کمونیکیشن سسٹم یا الیکٹرونک بینکاری کے استعمال سے متعلقہ کسی بھی نقصان کے ذمہ دار نہ ہونگے۔ اس میں کمیونیکیشن سسٹم میں شامل معلومات یا آپ کی کمیونیکیشن سسٹم یا الیکٹرونک بینکاری استعمال کرنے میں عدم صلاحیت ،بشمول، بغیر کسی حد کے، بالواسطہ یا بلاواسطہ وقتی یا کسی وجہ سے نقصان، چاہے وہ کنٹریکٹ سے، قانونی طور پر نزاکت سے آئے اس بات سے قطع نظر کہ ہم نے ایسے نقصان یا ضرر کے امکان کا اظہار کیا تھا یا نہیں۔ آگے جانے کی عمومی وجوہات کو مختصر نہ کرتے ہوئے، ہم ذمہ دار نہیں ہونگے:

  • اپنے ایکسیس کوڈ پر سمجھوتہ کرنے کی وجہ سے کو ئی بھی نقصان اٹھانے پر
  • کوئی بھی رکاوٹ، خرابی، ڈاؤن ٹائم ، یا کمیونیکیشن سسٹم یا الیکٹرونک بینکاری ، ہمارے بینکاری سسٹم، تھرڈ پارٹی سسٹم، ڈیٹابیس اور کسی اور حصے میں کسی بھی وجہ سے ناکامی
  • کوئی بھی نقصان یا ضرر جو کہ آپ کے آرڈرز سے ، خود کی گئی ٹرانزیکشن، سرمایہ کاری کے فیصلوں، اشیاء یا خدمات کی خریداری یا واپسی، بشمول مالی آلات یا کرنسیاں، کمیونیکیشن سسٹم پر تھرڈ پارٹی کی بنیاد پر مہیا کی گئیں معلومات
  • آپ کے یا کسی اور ڈیٹا کے ،ہمارے بینکاری سسٹم میں خرابی، تھرڈ پارٹی سسٹم، بجلی کی بندش، غیر قانونی رسائی یا ڈیٹا کا چوری ہونا، کمپیوٹر وائرس ، یا بینکاری سسٹم میں تباہ کن کوڈ، یا تھرڈ پارٹی سسٹم، پروگرامنگ کی خرابی یا ہمارے طرف سے کی گئی کوتاہی یا کمپیوٹر کے مسائل سے بالواسطہ یا بلاواسطہ نقصان یا ضرر
  • کوئی بھی رکاوٹ، خرابی ، ڈ اؤن ٹائم یا تھرڈ پارٹی کی طرف سے مہیا کی گئی اشیاء یا خدمات میں ناکامی بشمول بغیر حد کے، تھرڈ پارٹی سسٹم جیسا کہ پبلک سوئچڈ ٹیلی مواصلات کی خدمات مہیا کرنے والے (جیسا کہ پاک ٹیلی کام)، انٹرنیٹ کی خدمات دینے والے، بجلی مہیا کرنے والے (جیسا کہ واپڈا)، مقامی حکام اور سرٹیفیکیٹ دینے والے حکام
  • ایسا واقعہ جس پر ہمیں بالواسطہ کنڑول نہ ہو۔

23۔ خلاف ورزی

ہم آپ کی الیکٹرونک بینکاری تک رسائی ختم کردینگے اگر آپ اس معاہدے کی موادی شرط کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور مطلع کرنے پر اس کو ٹھیک کرنے میں ناکام ہوجاتے ہیں۔ ہم اپنے حق سے نہ علیحدہ ہوتے قانون یا اس معاہدے کے مطابق ہمیں میسر مزید اقدامات بشمول پابندی لگانے کے حق کے ایسا کرسکتے ہیں۔

24۔ غلطیوں یا سوالات کو حل کرنا

آپ کی الیکٹرونک ٹرانزیکشن اور فنڈز کی منتقلی میں غلطیوں اور سوالات کی صورت میں یا اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کی سٹیٹمنٹ یا رسید غلط ہے ، یا آپ کی سٹیٹمنٹ یا رسید پر درج منتقلی/ ٹرانزیکشن پر مزید معلومات چاہیئں تو آپ اپنی شاخ پ رابطہ کریں یا ہمیں پتہ پر لکھیں۔

  • جیسے ہی آپ کے علم میں آتا ہے تو ہم لازمی آپ سے سننا چاہیں گے، لیکن پہلی سٹیٹمنٹ جو ہم نے آپ کو بھیجی جس میں ممکنہ طور پر مسئلہ یا خامی نظر آئے اسکے دو ہفتوں کے اندر اندر۔
  • ہمیں اپنا نام اور اکاؤنٹ نمبر بتایئں۔
  • اس غلطی یا منتقلی کے بارے میں بتایئں جس کے بارے میں آپ پر یقین نہیں ہیں اور جتنا ہوسکے اتنا واضح طور پر لکھیں کہ آپ کو کیوں یقین ہے کہ یہ ایک غلطی ہے اور کیوں آپ کو مزید معلومات کی ضرورت ہے۔
  • ہمیں مشتبہ غلطی کی رقم کا بتایئں۔

ہمیں اس بات کی ضرورت ہو کہ آپ ہمیں اپنی شکایات یا سوالات لکھ کر اپنی شاخ کے منیجر کو بھیجیں۔ ہم آپ کی شکایات /سوالات کی رسید کے ملتے ہی آپ کو 10کاروباری دنوں میں اپنی تفتیش کے نتائج کا بتایئں گے اور فورا ٌ غلطی کو ٹھیک کرینگے۔ اگر ہمیں مزید وقت چاہیئے ہوا تو ہم آپ کی شکایت یا سوال کی تفتیش کو کیلنڈر کے45 دنوں تک لے جایئں گے۔

اگر ہم نے فیصلہ کرلیا کہ کوئی غلطی نہیں ہے تو ہم تفتیش ختم کرنے کے بعد آپ کو تحریر شدہ وضاحت بھیجیں گے۔ مناسب قیمت پر تفتیش میں جو ہم کاغذات استعمال کئے ہونگے ان کی نقول آپ کی درخواست پر مہیا کردی جایئں گی۔

25۔مصالحت اور ثالثی

یہ واضح طور پر اتفاق شدہ ہے کہ کسی بھی فرق، تنازعہ ، جھگڑے یا دعویٰ، متأثر کن تشریح، اس معاہدے کی کوئی شق یا شقیں یا شرط کے مطلب یا اثرات، یا پارٹیوں کے متعلقہ حقوق اور ذمہ داریاں جو اس معاہدے یا اس سے متعلقہ سے اٹھیں ، یا خلاف ورزی یا برطرفی کی صورت میں پہلے ہی قدم پر دونوں پارٹیوں کے درمیان اچھے یقین کے ذریعے شق(24) کے تحت اس وقت میں جب پارٹیاں مشترکہ طور پر تحریری صورت میں متفق ہوں، خوش اسلوبی سے سرانجام دئے جایئں گے

اگر اچھے یقین کے ذریعے ثالثی کی کوششیں ناکام ہوجاتی ہیں اور تنازعہ حل نہیں ہوتا ، تو پارٹیوں کے درمیان یہ طے ہوگا کے ایسے معاملات ایک ثالث کے پاس ثالثی کے لیئے بھیجیں جایئں جو کہ مشترکہ طور پر تعینات کیا جا ئے گا جو کہ Arbitration Act, 1940 کے مطابق کاروائی کرے گا اور ثالث کا فیصلہ دونوں پارٹیوں کو جوڑے رکھے گا اور اس کاروائی کے اخراجات ہارنے والی پارٹی دے گی۔

26۔ معاہدے میں داخل ہونا

آپ ہمیں یہ ضمانت دیں گے کہ آپ کے پاس اس معاہدے میں داخل ہونے اور اس میں بندھے رہنے کی ضروری قانونی صلاحیت ہے۔ اگر آپ کو یقین نہیں ہے کہ آپ کے پاس اس معاہدے میں داخل ہونے کی قانونی صلاحیت ہے تو الیکٹرونک بینکاری جاری رکھنے سے پہلے آپ کو کسی ایسے شخص سے رابطہ کرنا چاہیئے جو اس قابل ہو کہ آپ کو یہ معلومات دے سکے۔

27۔ ہمارے تعلق کی دیکھ بھال کرنے والا قانون

اس معاہدے کی دیکھ بھال اور ساخت اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قوانین کےمطابق ہوگی اور کسی بھی قانون سے تضاد میں نہیں ہوگی۔

28۔ عمومی دفعات

ا س معاہدے کی شقوں کی سرخیاں ریفرنس کی سہولت اور آسانی کیلئے مہیا کی گئی ہیں اور اس معاہدے کو سمجھنے، بڑھانے اور طول دینے کیلئے استعمال نہیں ہوں گی۔

  • جہاں پر اس معاہدے سے متعلق کوئی بھی تاریخیں یا وقت کا تخمینہ لگانے کی ضرورت ہے، وہاں پر پاکستان کا معیاری وقت استعمال ہوگا۔
  • جب بھی کمیونیکیشن سسٹم میں تنازعات کی وجہ سے تنازعہ ہوگا، تو ہم دونوں پاکستان میں قابل دائرہ کار رکھنے والی عدالت کو اختیار دیں گے یا باہمی ثالثی کے ذریعے حل کریں گے، جیسا کہ کیس ہوسکتا ہے اور اس معاہدے کی تشریح اس طریقے سے کی جائے گی کہ یہ تکنیکی مسائل پر غیر ضروری زور نہ دیتے ہوئے، عمومی بینکاری کی مدد کرتا ہے۔
  • ہمارے حقوق کی عملدرآمد میں کوئی بھی ناکامی یا دیر کو ایسے کسی حق کی دیری سمجھا جائےچاہے وہ ظاہر کردہ ہو یا اس پر عملدرآمد ہوا ہو۔ یہ ان شراأط کے کسی بھی حصے کی درستی پر اثر انداز نہیں ہوگا یا آپ کے خلاف ضروری عملدرآمد کرنے کیلئے ہمارے حق کو جانبدار نہ بنائے گا۔
  • اگر ان میں سے کسی بھی حد تک کوئی بھی شرائط ، ضوابط یا دفعات غیر موزوں ، غیر قانونی یا غیرعملدرآمد ہوجا یئں تو ایسی شرط یا دفعہ کو باقی شرطوں سے دیکھا جائے گا جو قانون کی طرف سے اجازت کے بعد پوری طرح لاگو ہوں گی۔

اس سروس کیلئے کون درخواست دے سکتا ہے؟

کوئی بھی عسکری بینک اکاؤنٹ رکھنے والا جس کے پاس ایکٹو ویزا ڈیبٹ کارڈ ہو ، اس سروس کیلئے درخواست دے سکتا ہے۔

میں اس سروس کیلئے کس طرح رجسٹر ہوسکتا ہوں؟

عسکری لائٹ موبائل بینکاریعسکری USSDموبائل بینکاریعسکری موبائل ایپلیکیشن
اگر آپ پہلے سے آ ئی نیٹ بینکاری استعمال کرنے والے ہیں، پھر کسی بھی رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔ آپ اپنے پہلے سے موجود آئی نیٹ بینکاری کے" لاگ ان "IDاور "پاسورڈ" کے ساتھ مندرجہ ذیل URL پر پر وزٹ کرکے عسکری لائٹ موبائل بینکاری سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
(https://secure.askaribank.com.pk)

نوٹ: عسکری لائٹ موبائل بینکاری کیلئے صارفین کو آئی نیٹ بینکاری کے ساتھ رجسٹر ہونا لازمی ہے۔ رجسٹریشن کیلئے، براہ مہربانی مندرجہ ذیل URL وزٹ کریں

(https://secure.askaribank.com.pk)

 

یوفون موبائل سروس اور ایکٹو ویزا کارڈ کے ساتھ صارفین عسکری USSD موبائل بینکاری کی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اگر آپ یوفون یوزر ہیں تو اپنے فون سے #808* ڈائل کریں اور ایک سکرین نظر آئے گی جو کہ قومی شاختی کارڈ پوچھے گی۔ اپنے قومی شاختی کارڈ سے جواب دینے کے بعد اگلی سکرین آپ کو عسکری موبائل بینکاری کی شرائط و ضوابط کے معاہدے کی طرف لے جائے گی۔ شرائط و ضوابط سے متفق ہونے کے بعد ،فون بینکاری کو ایکٹویٹ کرنے کیلئے نئی سکرین آپ کو آپ کے رجسٹرڈ موبائل نمبر سے عسکری بینک کال سینٹر 787-000-111 پر مطلع کرنے کا کہے گی۔ فون بینکنگ آفیسر عسکری USSD موبائل بینکاری کو رجسٹرڈ ڈیٹا کی تصدیق کرکے ایکٹویٹ کرے گا۔ اس کے بعد آفیسر صارف کو IVR سے M-PIN جنریشن میں تبدیل کردیگا۔

نوٹ: عسکری موبائل بینکاری کی شرائط و ضوابط دیکھنے کیلئے ہماری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

(www.akbl.com.pk)

اور آپ کے موبائل فون پر نظر نہیں آئیں گی۔

اگر آپ پہلے سے آئی نیٹ بینکاری استعمال کرنے والے ہیں، پھر کسی بھی رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ آپ عسکری موبائل ایپلیکیشن کو اپنے موبائل پر آسانی سے ڈ اؤن لوڈ اور انسٹال کرکے استعمال کرسکتے ہیں۔ آپ اپنے آئی نیٹ بینکاری کے " لاگ ان "IDاور "پاسورڈ" سے اپنے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

نوٹ: عسکری لائٹ موبائل بینکاری کیلئے صارفین کو آئی نیٹ بینکاری کے ساتھ رجسٹر ہونا لازمی ہے۔ رجسٹریشن کیلئے، براہ مہربانی مندرجہ ذیل URL وزٹ کریں

(https://secure.askaribank.com.pk)

 

اس سروس کیلئے کون درخواست دے سکتا ہے؟

کوئی بھی عسکری بینک اکاؤنٹ رکھنے والا جس کے پاس ایکٹو ویزا ڈیبٹ کارڈ ہو ، اس سروس کیلئے درخواست دے سکتا ہے۔

اس سروس کیلئے رجسٹر ہونے کیلئے مجھے کتنا وقت لگے گا؟

رجسٹریشن کا طریقہ کار بہت آسان ہے اور صرف چند منٹ لے گا۔

میری عسکری بینک کے ساتھ کافی اکاؤنٹ ہیں۔ کیا میں عسکری موبائل بینکاری کے ساتھ تمام اکاؤنٹ استعمال کر سکتا ہوں؟

تمام اکاؤنٹس جو کہ ویزا ڈیبٹ کارڈ کے ساتھ منسلک ہیں وہ خود بخود عسکری موبائل بینکاری کے ساتھ بھی منسلک اور میسر ہوں گے۔

میں اپنا یوزر ID بھول گیا ہوں۔ مجھے کیا کرنا چاہیئے؟

اگر آپ اپنا یوزر ID بھول گئے ہیں ، تو براہ مہربانی اپنے رجسٹرڈ نمبر سے عسکری بینک کے 24/7 کال سینٹر 787-000-111 پر رابطہ کریں

میں اپنا پاسورڈ / M-پن بھول گیا ہوں ۔ مجھے کیا کرنا چاہیئے؟

عسکری موبائل ایپلیکیشنعسکری USSDموبائل بینکاریعسکری لائٹ موبائل بینکاری
اگر آپ اپنا پاسورڈ بھول چکے ہیں تو آپ کرسکتے ہیں:

  • موبائل بینکاری پورٹل پر Forgot Password لنک پر کلک کریں۔ آپ سے آپ کی شناخت کی تصدیق کے لئے کچھ سوال پوچھے جایئں گے اور پھر آپ کو دوبارہ ٹھیک کرنے کی اجازت دی جائے گی
  • پاسورڈ دوبارہ ٹھیک کرانے کیلئے عسکری کال سینٹر پر اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر سے 787-000-111 پر فون کریں۔
اگر آپ کو اپنی ایم - پن ٹھیک کرانے کی ضرورت ہے ۔ تو آپ کو چاہیے:

  • مدد کیلئے اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر سے 787-000-111 پر فون کریں۔

اگر آپ اپنا پاسورڈ بھول گئے ہیں تو آپ کو چاہیے:

  • موبائل بینکاری پورٹل پر Forgot Password لنک پر کلک کریں۔ آپ سے آپ کی شناخت کی تصدیق کے لئے کچھ سوال پوچھے جایئں گے اور پھر آپ کو دوبارہ ٹھیک کرنے کی اجازت دی جائے گی
  • پاسورڈ دوبارہ ٹھیک کرانے کیلئے عسکری کال سینٹر پر اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر سے 787-000-111 پر فون کریں۔

 

عسکری موبائل بینکاری سروسز سے میں کون سے بینکاری کے کام کرسکتا ہوں؟

عسکری موبائل بینکاری کے ذریعے آپ اپنے موبائل سے اپنے عسکری اکاؤنٹ تک تیزی سے اور حفاظت سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ عسکری موبائل بینکاری درج ذیل خدمات مہیا کرتی ہے۔

عسکری لائٹ موبائل بینکاریعسکری USSD موبائل بینکاریعسکری موبائل اپلکیشن
  • یوٹیلیٹی بل کی ادائیگی
  • موبائل بل کی ادائیگی / ٹاپ اپ
  • انٹر بینک فنڈ ٹرانسفر (IBFT)
  • عسکری بینک کے اندر فنڈز کی منتقلی
  • عسکری کریڈٹ کارڈ بل کی ادائیگی
  • عسکری کریڈٹ کارڈ بل کی انکوائری
  • اکاؤنٹ بیلنس کی انکوائری
  • اکاؤنٹ ریلیشن شپ انکوائری
  • منی سٹیٹمنٹ کی درخواست
  • پاسورڈ کی تبدیلی
  • فنانشل پن کی سیشن پر مشتمل جنریشن
  • یوٹیلیٹی بل کی ادائیگی
  • موبائل بل کی ادائیگی / ٹاپ اپ
  • انٹر بینک فنڈ ٹرانسفر (IBFT)
  • عسکری بینک کے اندر فنڈز کی منتقلی
  • یو سروسز
  • اکاؤنٹ بیلنس کی انکوائری
  • منی سٹیٹمنٹ کی درخواست

  • یوٹیلیٹی بل کی ادائیگی
  • موبائل بل کی ادائیگی / ٹاپ اپ
  • انٹر بینک فنڈ ٹرانسفر (IBFT)
  • عسکری بینک کے اندر فنڈز کی منتقلی
  • عسکری کریڈٹ کارڈ بل کی ادائیگی
  • عسکری کریڈٹ کارڈ بل کی انکوائری
  • اکاؤنٹ بیلنس کی انکوائری
  • اکاؤنٹ ریلیشن شپ انکوائری
  • منی سٹیٹمنٹ کی درخواست
  • پاسورڈ کی تبدیلی
  • فنانشل پن کی سیشن پر مشتمل جنریشن
  • ATM لوکیٹر ( قریبی ATMکو تلاش کرنے کیلئے )

 

بل کی ادائیگی کب مئوثر ہوتی ہے؟

اگر آپ کو کسی ناکامی یا غلطی کے لیئے مطلع نہ کیا جائے تو بل کی ادائیگی فوراً مئوثر ہوتی ہے ۔ جب آپ آن لائن بل ادا کرتے ہیں تو فنڈز آپ کے اکاؤنٹ سے مطلوبہ اکاؤنٹ تک بل کی ادائیگی کیلئے فوراً منتقل ہو جایئں گے۔

فنڈز کی منتقلی کب مئوثر ہوتی ہے؟

اگر آپ کو کسی ناکامی یا غلطی کے لیئے مطلع نہ کیا جائے تو فنڈز کی منتقلی فوراً مئوثر ہوتی ہے۔ جب آپ اپنی فنانشل PIN درج کرتے ہیں ، عمل کو فوری طور پر لاگو کیا جاتا ہے اور فنڈز مطلوبہ اکاؤنٹ میں منتقل کر دیے جاتے ہیں.

کیا میرے لئے میرے موبائل فون سے ٹرانزیکشنز کرنا محفوظ ہے؟

عسکری موبائل بینکاری کی حفاظت 128-bit SSL encryption سے کی جاتی ہے جو کہ ہمارے سرور سے آپ کے موبائل میں معلومات کی بحفاظت منتقلی کی اجازت دیتی ہے۔ آپ کی ٹرانزیکشنز مزید ایک مالیاتی پن انٹرفیس کے استعمال سے محفوظ بنائی جاتی ہیں۔

کون عسکری موبائل ایپلیکیشن استعمال کرسکتا ہے؟

کوئی بھی عسکری بینک کا اکاؤنٹ رکھنے والا جس کے پاس ویزا ڈیبٹ کارڈ اور آئی نیٹ کا یوزر ID اور پاسورڈ ہے، اس سروس کو استعمال کر سکتا ہے۔

میں اس سروس کیلئے کس طرح رجسٹر ہوسکتا ہوں؟

اگر آپ آئی نیٹ بینکاری کے پہلے سے ہی یوزر ہیں ، تو آپ کو کسی رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔ آپ عسکری موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے اپنا پہلے سے موجود آئی نیٹ بینکاری کا "لاگ ان ID " اور" پاسورڈ" داخل کرکے اپنے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

نوٹ:

عسکری موبائل بینکاری کیلئے صارفین کا آئی نیٹ بینکاری کے ساتھ رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسڑیشن کیلئے براہ مہربانی دئیے گئے URL (https://secure.askaribank.com.pk) کو وزٹ کریں۔

موبائل ایپلیکیشن کو کس طرح انسٹا ل کیا جائے ؟

عسکری موبائل ایپلیکیشن دئے گئے ایپ سٹورز پر دستیاب ہے

1-اینڈرائڈ آلات کیلئے Google Play

2-ایپل کے آلات کیلئے .ITunes

3-ونڈوز آلات کیلئے Windows Store

کیا موبائل فون سے میرا ٹرانزیکشن کرنا محفوظ ہے؟

عسکری موبائل بینکاری کی حفاطت Triple DES (3DES)encryption سے کی جاتی ہے جو کہ معلومات کی ہمارے سرور سے آپ کے موبائل آلات میں بحفاظت منتقلی کی اجازت دیتی ہے۔ آپ کی ٹرانزیکشنز مزید ایک مالیاتی پن انٹرفیس کے استعمال سے محفوظ بنائی جاتی ہیں۔

عسکری موبائل اپلکیشنعسکری USSD موبائل بینکاریعسکری لائٹ موبائل بینکاری
  • موبائل فون میموری پر رکھنا
  • کسی بھی موبائل فون پر انسٹال کیا جاسکتا ہے جو کہ انڑنیٹ تک رسائی رکھتا ہے
  • آسان نیویگیشن اور سادہ مینس
  • کم سے کم ڈیٹا ٹیبولیشن

  • کوئی بھی کلائنٹ ڈاؤن لوڈ یا سافٹ ویئر انسٹالیشن نہیں
  • کوئی بھی فون، ساخت یا ماڈل استعمال کیا جاسکتا ہے
  • تمام فنانشل ٹرانزیکشن موبائل پن کے ذریعے کی جاتی ہیں۔ اے ٹی ایم کے چوری ہونے یا کیش کے چھن جانے کا کوئی خطرہ نہیں۔
  • GPRS کے برعکس USSD کے کوئی بھی سیشن یا استعمال کے چارجز نہیں
  • انٹرنیشنل رومنگ پر آزادانہ رسائی

  • سادہ نیویگیشن / مینو
  • کم وزن یوزر انٹرفیس
  • کم سے کم ڈیٹا ٹیبولیشن
  • موبائل فون میموری پر رکھنا
  • موبائل فون کے ماڈل اور ساخت کی آزادی کو یقینی بنانے کیلئے ایک سے زیادہ GPRS/WAP ورژن کی سپورٹ