پے میکس

عسکری بینک اور چائینہ موبائل پاکستان نے مشترکہ طورپرپے میکس کے برانڈ نام کیساتھ برانچ لیس بینکاری کے پروگرام آغاز کیا ہے۔

برانچ لیس بینکاری پاکستان میں پہلے ہی اپنی جڑیں گاڑ چکی ہے اور روایتی بینکاری کے مضبوط متبادل بننے کیلئےتیار ہے۔ ایک موبائل فون معلومات کے اندراج،ڈسپلے،طریقہ کار،ذخیرہ اور ترسیل کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔یہ بینکوں کیلئےموبائل فون میں سم کی موجودگی، ایک منسلک آلہ،ایک مخصوص آرکیٹیکچر مہیا کرتا ہے جو کہ ایک ادائیگی کا آلہ اور ٹرانزیکشنل چینل کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ سم کارڈ سمارٹ کارڈ(چپ کیساتھ کارڈ) کے طور پر استعمال ہوتا ہے اور موبائل فون نیٹ ورک سے منسلک محدود کمپیوٹر ہے۔

اسطرح سے موبائل فون بینکوں اور انکے صارفین کو دور دراز سے پر اعتماد طریقے سے براہ راست یا برانچ لیس بینکاری ایجنٹس کے ذریعے رابطے کے قابل بناتا ہے۔چائینہ موبائل پاکستان سے شراکت کے بعد عسکری بینک نے اپنے پہلے سے موجود ’’برک اینڈ مورٹر‘‘ نیٹ ورک اور ٹیکنالوجی پلیٹ فارم سے کم قیمت اور زیادہ حجم کے ٹرانزیکشن ماحول کو اپنایا ہے اور توسیع ہونے والے پوائینٹس کا نیٹ ورک بنایا ہے جس سے لوگ آسانی سے برانچ لیس بینکاری اکاؤنٹس سے رقم جمع کراسکیں یا نکلواسکیں۔یہ علاقے، وقت، معاشی حالات اور جنس سے تک قطع نظر بڑی تعداد میں صارفین تک پہنچنے کیلئے عسکری بینک کی برانچ لیس بینکاری پروگرام کی اہم بنیاد ثابت ہوگا۔

ہم اپنے تمام سٹیک ہولڈرز کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ ہمارا برانچ لیس بینکاری پروگرام اس نظر سے چلائیں کہ یہ پاکستان کے غریبوں کے وقار اور انتخاب کو بڑھانے کیلئے قابل عمل کاروباری حل ہے۔

مزید معلومات کیلئے یہاں کلک کریں