رقم کی آسان منتقلی

عسکری بینک کی طرف سے ” آسان منی ٹرانسفر” ایک ایسی سروس ہے جو ہمارا رابطہ بینکو اور ایکسچینج کومپنیوں کے ساتھ کئے گئے
انتظامات کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کے پاکستان میں موجود پیاروں کو تیز تر اور مفت رقوم کی منتقلی کی سہولت مہیا کرتی ہے.

جدید ٹیکنالوجی ، سہل طریقہ کار اور بہترین کسٹمر سروس کے ذریعے عسکری بینک تمام سمندر پار پاکستانیوں کو پاکستان میں ان کے پیاروں تک رقوم کی تیز تر منتقلی کی سہولت مہیا کرتے ہیں

پاکستان کے تمام شہریوں کے لئے “آسان منی ٹرانسفر ” کے ذریعے رقوم کا حصول بلکل مفت ہے.

پاکستان میں رقوم وصول کرنے والوں کو مندرجہ ذیل طریقوں سے رقم ادا کی جاتی ہے .

کاؤنٹر پر نقد رقم کی وصولی:

نقد رقم وصول کرنے والا عسکری بینک کی کسی بھی شاخ کے کاؤنٹر پر اپنا اصلی شناختی کارڈ نمبر اور بھیجی گئی رقم کا ریفرنس نمبر دے کر ٥٠٠،٠٠٠/- تک نقد رقم وصول کر سکتا ہے . رقم وصول کرنے والے کو موبائل نمبر کے اندراج کی صورت میں ایس ایم ایس کے کے ذریعے مطلاح کیا جاتا ہے .

عسکری بینک کے ساتھ اکاؤنٹ ہونے کی صورت میں براہ راست کریڈٹ :

عسکری بینک میں اکاؤنٹ ہونے کی صورت میں ، رقم عسکری بینک کی کسی بھی شاخ میں رقم وصول کرنے والے کے اکاؤنٹ میں اسی دن جمع کر دی جائے گی .عسکری بینک کا ١٤ ہندسوں والا مکمل اکاؤنٹ # (BBBBPPPNNNNNNX جس میں BBBB برانچ کوڈ ہے ، PPP پراڈکٹ کوڈ ہے، NNNNNN نمبر ہے اور X چیک ڈیجٹ ہے . مثال کے طور پر 005802100012349 ) یا ٢٤ ہندسوں والا IBAN درکار ہوگا .(مزید معلومات کے لیے ہماری ویب سائٹ پر موجود IBAN پر کلک کریں ). رقم وصول کرنے والے کو موبائل نمبر کے اندراج کی صورت میں ایس ایم ایس کے ذریعے مطلاح کیا جاتا ہے .

دوسرے بینک میں اکاؤنٹ کی صورت میں کریڈٹ :

رقم وصول کرنے والے کی کسی دوسرے بینک میں اکاؤنٹ ہونے کی صورت میں ، باہر سے بھیجی گئی رقم IBFT یا RTGS کے ذریعے منتقل کی جاتی ہے .رقم وصول کرنے والے کا مکمل بینک اکاؤنٹ / برانچ کا پتا درکار ہوگا . رقم وصول کرنے والے کو موبائل نمبر کے اندراج کی
صورت میں ایس ایم ایس کے ذریعے مطلاح کیا جاتا ہے .

موبائل فون میں رقم کی منتقلی(کیش ٹو ایم واللٹ ) :

کسی بھی مواصلاتی کمپنی (ٹیلکو ) جو کے IBFT کی سہولت رکھتی ہے ہو کے ایم - واللٹ اکاؤنٹ میں رقم براہ راست اور فوری منتقلی کرنے کی سہولت بھی موجود ہے . رقم وصول کرنے والا اس ٹیلکو کی کسی بھی نمائندہ شاخ سے رقم وصول کر سکتا ہے .

ہم نے باہر سے بھجوائی گئی رقوم کی پاکستان میں ادائیگی کے لئے درجہ ذیل بینکوں ، منی ٹرانسفر آرگنائزیشنز اور ایکسچینج کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کئے ہوے ہیں .

  • دوحہ بینک
  • ویسٹرن یونین
  • ٹرانس فاسٹ
  • یو ریمٹ انٹرنیشنل کارپوریشن ٹورنٹو کینیڈا
  • بیسٹ فوریکس پی ٹی واے لمیٹڈ

ویسٹرن یونین کیا ہے؟:

ویسٹرن یونین دنیا بھر سے لوگوں اور کاروبار کو تیز ، با اعتماد اور آسان طریقے سے رقم منتقل کرنے کے ذریعے مہیا کرتا ہے .
ویسٹرن یونین کو پوری دنیا میں ٢٠٠ سے زائد ممالک اور ریاستوں میں ٥١٠،٠٠٠ ویسٹرن یونین نمائندوں (ایجنٹس ) کے ذریعے رسائی حاصل ہے ، جو کے اپنے صارفین کو رقم کی منتقلی کے لئے آسانی اور سہولت مہیا کر رہیں ہیں .ویسٹرن یونین پوری دنیا میں رقم کی منتقلی کا سب سے مشہور اور با اعتماد ادارہ ہے جو ١٦٠ سالوں سے اپنے صارفین کی خدمت میں کوشاں ہے .

ویسٹرن یونین سے بھیجی گئی رقم کیسے وصول کی جائے :-

آپ اپنی رقم عسکری بینک کی کسی بھی شاخ سے تین آسان اقدام سے وصول کر سکتے ہیں . عسکری بینک ویسٹرن یونین سے پاکستان میں بھیجی گئی رقم پے کسی بھی قسم کے کوئی اضافی چارجز نہیں لیتا. رقم بھیجنے والے سے اپنا خصوصی دس (١٠) ہند سوں والا نمبر معلوم کریں .
اپنی آسانی کے لیے عسکری بینک کی شاخ میں جس پر ویسٹرن یونین کا بورڈ لگا ہو ، ریفرنس نمبر اور قومی شناختی کارڈ کے ساتھ جائیں.
برانچ کے نمائندہ کی طرف سے دئیے جانے والا سادہ فارم پْر کریں اور اپنا شناختی کارڈ/پاسپورٹ دیکها کرکیش کاؤنٹر سے فوری رقم وصول کریں.
رقم بھیجنے ، مقامی ایجنٹ اور ویسٹرن یونین کے چارجز کے لیے براہ مہربانی ملاحظہ کیجیے :-
www.westernunion.com
ہماری ہوم ریمٹینس سے مطلقہ سروسز کے سلسلے میں کسی معلومات ، سوالات یا شکایات کے لیے براہ مہربانی بغیر کسی ہچکچاہٹ کے نیچے دے گے نمبرز پے رابطہ فرمائیں :-

  • کال سینٹر : ١١١-٠٠٠-٧٨٧
  • بین الاقوامی صارفین :٠٠٩٢-٠٥١-١١١-٠٠٠-٧٨٧

ہوم ریمٹینس ڈیپارٹمنٹ:

٠٠٩٢-٠٥١-٨٠٩٢٠٩٠
٠٠٩٢-٠٥١-٨٠٩٢٠٩٠
٠٠٩٢-٠٥١-٨٠٩٢٠٩٢
٠٠٩٢-٠٥١-٢٨٥٧٤٤٣

ای میل :

remittance@askaribank.com.pk, remittance.wu@askaribank.com.pk یا support@askaribank.com.pk

بینک، ایکسچینج کومپنیاں یا منی ٹرانسفر کمپنیاں، عسکری بینک کے ساتھ ہماری ویب سائٹ پر موجود سروس جس کا نام "آسان منی ٹرانسفر سسٹم " ہے کے ذریعے اپنی بھیجی جانے والی رقم کی ہدایت پر فوری عمل درآمد کے لیے ہوم ریمٹینس سروس کا معاہدہ کر سکتی ہیں. یہ سسٹم ہمارے رابطہ بینکوں / ایکسچینج کمپنیوں کے ذریعے بیرون ملک سے بھیجی گئی رقوم کے پاکستان میں موجود رقوم وصول کرنے والوں تک رسائی دیتا ہے .
اس سسٹم کے ذریعے مندرجہ ذیل طریقوں سے ادائیگی کی جاتی ہے :-

  • عسکری بینک کی کسی بھی شاخ پر موجود کاؤنٹرز پے نقد رقم کی ادائیگی.
  • عسکری بینک کی کسی بھی برانچ سے رقم وصول کرنے والی کے اکاؤنٹ میں تیز تر اور براہ راست منتقلی.
  • رقم وصول کرنے والے کے پاکستان میں کسی بھی دوسرے بینک اکاؤنٹ میں ابفت اور رٹگس کے ذریعے رقم کی تیز ترین منتقلی.

ہم صرف آپ کے بینک/کمپنی کے ایجنٹ آیئ ڈی ، ایڈمن لیول کے لیے یوزرز بنا کر ویب تک رسائی دیں گے اور آپ اپنی مختلف برانچوں کے لیے سب ایجنٹس بنا کر مزید یوزرز بنا سکتے ہیں. اگر آپ ڈائریکٹ ویب تک رسائی نہیں چاھتے تو ہمارے سسٹم میں سہولت موجود ہے کے آپ کی مطلقہ رقوم کی ادائیگی کے لیے آپ کے بینک / ایکسچینج کمپنی سے مطلقہ فائل کو محفوظ ایف ٹی پی سرور یا محفوظ ای میل کے ذریعے وصول کر کے آپ کی طرف سے رقوم کی منتقلی کے لیے دے گئی ہدایات پر عمل درآمد کیا جاے .
مزید معلومات کے لیے ہوم ریمٹینس ڈیپارٹمنٹ ، انٹرنیشنل بنکنگ ڈویژن کے مندرجہ ذیل نمبرز پر آزادانہ رابطہ کریں :-

ٹیلی فون :

ہوم ریمیٹینس ڈیپارٹمنٹ:
٠٠٩٢-٠٥١-٨٠٩٢٠٩٠
٠٠٩٢-٠٥١-٨٠٩٢٠٩١
٠٠٩٢-٠٥١-٨٠٩٢٠٩٢
٠٠٩٢-٠٥١-٢٨٥٧٤٤٣

ای میل :

remittance@askaribank.com.pk, remittance.wu@askaribank.com.pk یا international@askaribank.com.pk