ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی آن لائن ادائیگی

اب آپ سرکاری ٹیکسز اور ڈیوٹیز بذریعہ عسکری انٹرنیٹ بینکنگ اور ATMs آسانی سے آن لائن ادا کر سکتے ہیں۔
یہ سہولت انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، ایکسائز ڈیوٹی اور کسٹم ڈیوٹی کے لیے دستیاب ہے۔
طریقہ کار

  • ٹیکس دہندہ IRIS)FBR) یا کسٹمز (WeBoc)کے سسٹم تک رسائی حاصل کرے گا اور مزید استعمال کے لیے PSID (پیمنٹ سلپ آئی ڈی)کے لیے اپنے ٹیکس کی تفصیلات پُر کرے گا۔
  • ٹیکس دہندہ ٹیکس کی ادائیگی کے لیے، ATM یا انٹرنیٹ بینکنگ پورٹل پر جائے گا اور ٹیکس ادائیگی کی تفصیلات کے حصول کے لیے پہلے مرحلے میں حاصل ہونے والی PSID درج کرے گا۔ ٹیکس دہندہ یا اس کا ایجنٹ تفصیلات کی توثیق کے بعد ٹیکس ادائیگی کی تصدیق کرے گا۔
  • ٹیکس دہندہ کا اکاؤنٹ ڈیبٹ کر کے بذریعہ 1 لنک سسٹم SBP BSC میں موجود سرکاری اکاؤنٹ کریڈٹ کیا جائے گا۔
  • جیسے ہی ٹیکس دہندہ کا اکاؤنٹ ڈیبٹ ہو گا،1 لنک سسٹم WeBoc یا IRIS کے لیے ایک پیغام (میسج) بھیجے گا کہ PSID کے مطابق ادائیگی موصول ہو گئی ہے۔
  • تصدیق کے لیے ٹیکس دہندہ ATM کی سکرین یا انٹرنیٹ بینکنگ پورٹل پر ادائیگی کی تصدیق کا الیکٹرونک ڈسپلے دیکھ سکتا ہے۔