صدر کا پیغام

عسکری بینک کی کامیابی کے محرکات میں سب سے اہم اسکی فوجی گروپ سے نسبت ہے، جس نے اس ادارے کو نشوو نما پانے اور دائرہ کار وسیع کرنے کے لئے درکار مطلوبہ مضبوط انتظامی تہذیب اور ایک متعین واضح حکمتِ عملی سے نوازا ہے۔

اب چیلنج یہ ہے کہ عسکری بینک کے مقام کو لاحق خدشات کا سِد باب کرنے کے ساتھ بہتری کے مواقعوں کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے بینک کی کارکردگی کو عروج پر لے جایا جائے، اور اس سلسلہ میں بہترین سروس کے ذریعے اپنےسپانسرز اور حصہ داروں کوشریکِ سفر بناتے ہوئےایک قابل ِ تائید مالیت کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ہم اپنے معاملات میں جدّت کو اولین ترجیح دیتے ہیں، بزنس پراسیس ری انجنیئرنگ اور خدمات کی فراہمی کے لئے الیکٹرانک ذرائع کے استعمال سے اپنے نیٹورک کی پہنچ میں اضافہ کر رہے ہیں۔ ہمارا بنیادی مقصد اعلیٰ کسٹمر سروسز کی فرا ہمی میں، بہتر اختیارات اور مرکزی ماحول برقرار رکھتے ہوئے فوائد کو یقینی بنانا ہے۔ ہمارا برانچز پر مبنی بینکاری نظام ہماری ڈیپازٹ پروفائل کو بہترین درجے پر فائز رکھتا ہے ہمیں نمو اور توسیع کے مواقع فراہم کرتا ہے، جبکہ یہی نظام ریٹیل مارکیٹ کے شیئر میں اضافے کا بھی ضامن ہے۔ بحرین میں موجود ہماری ہول سیل برانچ کے ساتھ ، بینک نے چائنا میں بھی اپنا نمائندہ آفس کھولنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ ہم اپنی مکمل توجہ توسیع پر مبزول رکھتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے اپنے معاملات اور انتظامی امور میں بہتری لانے کر کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔

ہمارا کارپوریٹ اور سرمایہ کاری پر مبنی بینکاری نظام عوامی اور جغرافیائی اہمیت کی بنیاد پر پاکستان کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ بننے کی قابلیت سے بخوبی واقف ہے۔ گروپ تمام اقسام کی معاشی سرگرمیوں کی خاطر تخلیقِ دولت، مالیت اور سہولیات کی فراہمی میں فخر محسوس کرتا ہے ، جس میں ملکی اہمیت کے حامل بنیادی ڈھانچوں کے ترقیاتی منصوبوں توانائی ، سیمنٹ ، ٹیلی مواصلات ، ٹیکسٹائل اور کھاد سازی کے شعبوں سمیت چھوٹی اور درمیانے درجہ کی انٹرپرائز (SMEs)کی ترقی بھی شامل ہے۔

ہمارا سرمایہ کارانہ بینکاری نظام اپنے کارپور یٹ اور اداریاتی صارفین کے لئےتما م اقسام کی مالیاتی مشاورت اور کیپیٹل کی ترتیب کی سہولیات کی فراہمی اور عملدرامد پر مکمل توجہ مرکوز کرتا ہے۔ جبکہ ساتھ ہی ساتھ ایکیوٹی اور ڈیبٹ مارکیٹ میں بینک کی مالکانہ سرمایہ کاری کو بھی فعال طور پر منتظم کرتا ہے۔ ایکیوٹی کیپیٹل مارکیٹ ،پرنسپل پریزرویشن اور لیکویڈٹی کے موثر سرمایہ سرمایہ کارانہ نظام کے ذریعےسرمایہ کاری پر مبنی وصولیوں پر کام کرتی ہے ۔ اس کی بنیادی ذمہ داریوں میں رسک کنٹرول ، مقامی ، علاقائی اور بین الاقوامی معیشت نیز سیاسی و سرمایہ کارانہ محرکات کے تعاون سے متنوع پورٹ فولیو کی تیاری شامل ہے۔

عسکری اسلامی بینکاری اپنے متنوع صارفین کی بینکاری ضروریات کے مطابق شریعت کے اصولوں پر مبنی کئی سہولیات فراہم کرتا ہے۔

ہم ملازمت پیشہ افراد کی ترسیلات ِ زر کو ملک میں واپس لانے کے لئے بین الاقوامی تعلقات اور چینلز کے ذریعےبینکاری نظام میں ترسیلات کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے بھی ہر دم کوشاں ہیں۔

ہمارا ادارہ ایک قابل بھروسہ بینک ہونے کے ناطے اپنے سٹیک ہولڈرز کو بہترین مالیت کی فراہمی کے لئے شراکت داری کے عمل میں ترقی پر گامزن رکھتا ہے۔ بینک اپنی کارپوریٹ سماجی ذمداری (CSR) کو اچھی طرح سمجھتا ہے اوراسے اپنے کاروباری ماڈل کا لازمی جزو مانتا ہے، جبکہ ریلیف اور آباد کاری کے کاموں کے ساتھ صحت، تعلیم اور کھیل میں بھی اپنا کردار ادا کرتا ہے ۔

ہم تسلیم شدہ بہتر ین طریقہ کار اور اپنےلئے طے کرد ہ اصولوں پر گامزن رہ کر اپنے سٹیک ہولڈرز کے حقوق کے تحفظ اور خدمات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ بینک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، اورہماری ماہر ٹیم اس راہ میں آنے والے ہر قسم کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔ ہم اپنے معزز صارفین کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے مکمل طور پر کوشاں ہیں۔

سید ایم۔ حسینی

صدر و سی -ای