لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال ، ہلالِ امتیاز ( ملٹری ) (ریٹائرڈ)فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ ، ایف ایف بی ایل فوڈز لمیٹڈ ، ایف ایف بی ایل پاور کمپنی لمیٹڈ ، فوجی فوڈز لمیٹڈ اور فوجی میٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو اور منیجنگ ڈائریکٹر ہیں ۔ لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال ، ہلالِ امتیاز ( ملٹری) (ریٹائرڈ )نے پاکستان آرمی میں 24 اکتوبر 1980 ء کو شمولیت اختیار کی ۔ جنرل آفیسر کمانڈ، سٹاف اور ہدایاتی تعیناتی کا متنوع تجربہ رکھتے ہیں ۔جنرل آفیسر کمانڈ اور سٹاف کالج کوئٹہ ، ڈیفنس سروسز کمانڈ اور سٹاف کالج ڈھاکہ (بنگلہ دیش ) ، سابقہ نیشنل ڈیفنس کالج ( پاکستان ) اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز (برطانیہ) سے گریجویٹ ہیں ۔
آپ نے وار سٹڈیز اور انٹرنیشنل سٹڈیز میں ماسٹر ڈگریز بالترتیب این ڈی یو ، اسلام آباد اور کنگز کالج لندن سے حاصل کر رکھی ہیں ۔ آپ اپنی خدمات بطور ملٹری ایڈوائزر، یونائیٹڈ نیشنز ہیڈ کوارٹرز ، نیویارک میں بطورمستقل نمائندہ پاکستان دے چکے ہیں ۔ آپ سوات میں قانون کی عمل داری کے آپریشنز کے لیے تعینات ایک انفینٹری ڈویژن کو کمانڈ کر چکے ہیں ۔ سوات میں ڈویژن کی کمانڈ کے دوران آپ کا ہیلی کاپٹر فائرنگ کی زد میں آیا جس کی وجہ سے آپ زخمی ہو گئے ۔ آپ پاکستان آرمی کی ایک تعینات شدہ کور کو کمانڈ کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں ۔ آپ این ڈی یو کے پریذیڈنٹ ہونے کا بھی اعزاز رکھتے ہیں جو کہ پاکستان کا ایک بین الاقوامی معروف ادارہ ہے ۔ آپ متعدد بین الاقوامی سیمینارز اور کانفرنسز میں اکثر مقرر رہ چکے ہیں جو کہ انسدادِ بغاوت ، آفتی ردِعمل ، انسانی ہمدردی کی امداد اور سِول ملٹری ہم آہنگی جیسے پہلو ؤں سے متعلقہ ہیں ۔
آپ مینجمنٹ کمیٹی آف پاکستان ، مارک فاسفور ( پی ایم پی ) ، مراکش کے ڈائریکٹر اور چیئرمین ہونے کے علاوہ مندرجہ ذیل اداروں کے بورڈ پر ہیں :
ڈاکٹر ندیم عنایت نے20 جون 2013 ء کو بورڈ آف ڈائریکٹر میں شمولیت اختیار کی۔
ڈاکٹر ندیم عنایت فوجی فاؤنڈیشن میں ڈائریکٹر سرمایہ کاری ہیں۔ آپ معاشیات میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری رکھنے کے ساتھ ملکی و بین الاقوامی سطح پر مالیاتی نظام کا 26 سال سے زیادہ مختلف اور وسیع ملکی اور بین لا قوامی تجربہ رکھتے ہیں۔ آپکے تجربہ میں وسیع سطح پر کارپوریٹ گورننس، پالیسی سازی اور عملداری، پراجیکٹ کا جائزہ اور عملداری ، نگرانی اور جائزہ ، تنظیم نو اور عطیات دینے والے اداروں کے ساتھ اشتراک شامل ہیں۔
ڈائریکٹر سرمایہ کاری کے طور پر آپ فوجی فاؤنڈیشن گروپ کی سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو کا انتظام چلا رہے ہیں۔ آپ فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ، فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ، فوجی آئل ٹرمینل اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ، فوجی اکبر پورشیا میرین ٹرمینل لمیٹڈ، ڈہرکی پاور ہولڈنگز لمیٹڈ، فاؤنڈیشن ونڈ انرجی۔I لمیٹڈ، فاؤنڈیشن ونڈ انرجی II (پرائیویٹ) لمیٹڈ، ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (سابقہ ماڑی گیس کمپنی لمیٹڈ)، پاکستان ماروک فاسفور ایس اے اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی کے بورڈ پر بھی ہیں۔
آپ پاکستان میں اعلی تعلیم کے اچھی ساکھ والے اداروں میں معاشیات اور بین الاقوامی تجارت اور سرمایہ کے مختلف کورسز کا انعقاد بھی کراتے ہیں۔
جناب سید اقبال اشرف 40 سال سے زیادہ سینئر عہدوں پر بینکاری کا تجربہ رکھتے ہیں ۔ آپ کا پیشہ وارانہ تجربہ برطانیہ سے شروع ہوا (جہاں آپ نے اپنی سکول کی تعلیم حاصل کی )، پھر ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے مشرقی اور مغربی ساحل میں ، جس کے بعد متحدہ عرب امارات اور آخر میں 1990 ء کے اوائل سے پاکستان میں آپ کارپوریٹ اور انویسٹمنٹ بینکاری میں اہم تجربہ رکھتے ہیں ۔ آپ برطانیہ سے پیشہ وارانہ تعلیم یافتہ اکاؤنٹینٹ ہیں اور برطانیہ کے سرٹیفائیڈ اکاؤنٹینٹس کی ایسوسی ایشن کے فیلو ہیں ۔
آپ نے حال ہی میں پاکستان کے سب سے بڑے بینک ، نیشنل بینک آف پاکستان میں بطور صدر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر جنوری 2017 ء میں اپنی تین سالہ مدت مکمل کی ہے ۔ این بی پی نے آپ کی مدتِ ملازمت کے دوران کئی سنگِ میل عبور کئے جس کی این بی پی کی ستر سالہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ بینک میں اپنی شیئر ہولڈرز کی قدر میں اضافے کے ساتھ تبدیلی آئی ۔
این بی پی میں شمولیت سے پہلے جناب اشرف پیئر انویسٹمنٹ کمپنی ، پاک ایران جوائنٹ وینچر انویسٹمنٹ کمپنی ( جو کہ پاکستان اور ایران کی اسلامی ریاستوں کی حکومتوں کی طرف سے اسپانسر شدہ ہے )میں منیجنگ ڈائریکٹر تھے ۔
جناب اشرف نے حکومت پاکستان کی جانب سے پاک چین انویسٹمنٹ کمپنی کے قیام میں اہم کردار ادا کیا اور اس کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر تھے۔
اس سے پہلے آپ بینک آف خیبر کے منیجنگ ڈائریکٹراور چیف ایگزیکٹیو آفیسر تھے۔
جناب اشرف پاکستان میں ایس جی( سوسائٹی جنرل )کے لیے سرمایہ کاری اور مالیاتی اداروں کے ملکی سربراہ بھی تھے اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی نجکاری کے لیے نجکاری کمیشن میں بطور مالیاتی مشیر مقرر کئے گئے جس کی کامیابی کے ساتھ نجکاری ہوئی ۔
جناب اشرف ملک میں کئی بڑے اداروں کے بورڈز پر رہ چکے ہیں ۔
جناب مشتاق ملک نے 31 مارچ 2017 ء کو بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شمولیت اختیار کی ۔ آپ نے معاشیات اور بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر ڈگریز ، بوسٹن یونیورسٹی ، امریکہ سے انٹرنیشنل بزنس مینجمنٹ اور فنانس میں اسپیشلائزیشن کے ساتھ حاصل کر رکھی ہیں ۔ آپ نے ہارورڈ یونیورسٹی سے پروجیکٹ ایویلیوایشن اور مینجمنٹ میں ایگزیکٹیو کورس اور مارکیٹنگ مینجمنٹ میں ڈیلفٹ یونیورسٹی ، ہالینڈ سے ڈپلومہ بھی کر رکھا ہے ۔ اس کے علاوہ واشنگٹن ڈی سی اور منیلا میں بالترتیب مائیکرو اکنامکس ، بی او پی مینجمنٹ کے کورسز میں شرکت کی جن کا آئی ایم ایف اور اے ڈی بی نے اہتمام کیا تھا ۔ آپ پاکستان کے تمام سیاسی اور نوکر شاہی اشرافیہ کے ساتھ کام کرنے کے شاندار تعلقات رکھتے ہیں ۔ آپ بعض پبلک سیکٹر اداروں ، خصوصی طور پر وزارتِ خزانہ کے اہم ترین عہدوں پر کام کر چکے ہیں ۔ آپ بورڈآف انویسٹمنٹ میں بطور وفاقی سیکریٹری جبکہ پاکستان الیکٹرانک اینڈ میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا ) میں بطور چیئرمین سربراہی کر چکے ہیں ۔ آپ متعدد بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی نمائندگی کرتے رہے ہیں ۔ جناب ملک واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کے سفارت خانے میں اقتصادی وزیر اور مشیرِ مالیات رہ چکے ہیں ۔آپ پانچ اور دو سال کے لیے بالترتیب اپچ بی ایل اور ای سی او بینک کے بورڈ پر رہ چکے ہیں ۔ حکومتِ پنجاب میں 15 سال کے لیے متعدد عہدوں جیساکہ ڈی جی لوکل گورنمنٹ ، ڈائریکٹر آف انڈسٹریز اور جنرل ڈیویلپمنٹ ،سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ، سیکریٹری ماحولیات تحفظِ ترقیات ،سیکریٹری بہبود آبادی اور ایم ڈی پنجاب منرل ڈیویلپمنٹ شامل ہیں ، میں خدمات سر انجام دے چکے ہیں ۔ اس وقت آپ ایم اے ایس گروپ آف کمپنیز لمیٹڈ لاہور ، بائیکو
پٹرولیم پاکستان لمیٹڈ اور صدیق سنز کراچی کے مشیر ہیں ۔
جناب کمال اے چنائے پاکستان کیبلز کے چیف ایگزیکٹیو ہیں ۔ آپ نے وارٹن سکول ، یونیورسٹی آف پینسلوینیا ، یو ایس اے سے گریجویشن کیا ۔
آپ آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ ، انٹرنیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ ، انٹرنیشنل سٹیلز لمیٹڈ ، این بی پی فلرٹن ایسٹ مینجمنٹ لمیٹڈ ( نافا ) اور اٹلس پاور لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور جوبلی لائف انشورنس کے چیئرمین ہیں ۔ آپ جمہوریہ قبرص کے اعزازی قونصل جنرل بھی ہیں ۔
جناب کمال اے چنائے انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس ( آئی سی سی ) کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر ہیں اور مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (میپ) کے سابقہ صدر رہ چکے ہیں ۔ آپ آرمی برن ہال انسٹی ٹیوشنز کے بورڈ آف گورنرز پر بھی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔
آپ پہلے آغا خان فاؤنڈیشن ( پاکستان ) میں بطور چیئر مین خدمات سر انجام دے چکے ہیں ۔ آپ بطور ڈائریکٹر پاکستان سینٹر آف فیلنتھراپی ، پاکستان سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن ، اٹلس انشورنس اور فرسٹ انٹرنیشنل انویسٹمنٹ بینک ( ایمکس جے وی )میں بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں ۔ آپ آغا خان یونیورسٹی کی انڈر گریجویٹ کے داخلے کی کمیٹی اور پاکستان کے لیے پینسلوینیایونیورسٹی کے سابق طلباء کی کمیٹی میں بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں ۔
آپ تھر پاک کے مشیر ہیں جو کہ تھر کول فیلڈ کو ترقی دینے میں دلچسپی رکھنے والی بین الاقوامی کمپنیوں کا کنسورشیم ہے ۔
آپ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس سے مصدقہ ڈائریکٹرہیں ۔آپ کے مشاغل میں فوٹو گرافی اور پرانی گاڑیاں شامل ہیں ۔
آپ فرانسیسی سمیت چار زبانیں بولتے ہیں ۔
Lieutenant General Muhammad Mustafa Khan, HI (M) (Retired) joined the Board of Directors on June 20, 2013.
Lieutenant General Muhammad Mustafa Khan, HI (M) (Retired), was commissioned in Pakistan Army in April, 1974. During his long meritorious service in the Army, the General Officer had been employed on various command, staff and instructional assignments including the prestigious appointment as Chief of General Staff and Corps Commander of a Strike Corps/Commander Central Command.
The General is a Graduate of Command and Staff College Quetta and Command & Staff College Fort Leavenworth USA. He is also a graduate of Armed Forces War College Islamabad (National Defence University) and completed Senior Executive Course from USA and holds Master Degrees in War Studies and International Relations. He has attended Finance for Executives Course at INSEAD France.
In recognition of his meritorious services, he has been conferred the award of Hilal-e-Imtiaz (Military). The General brings along a vast and diversified experience in operational, administration, management and evaluation systems up to various level of Command.
Presently the General holds the offices of Managing Director of Fauji Foundation and is Chairman on the Board of various Fauji Group of Companies including Fauji Cement Company Limited, Fauji Fertilizer Bin Qasim Limited, Fauji Cement Company Limited, Mari Petroleum Company Limited (Formerly Mari Gas Company Limited), Fauji Kabirwala Power Company Limited, Foundation Power Company (Daharki) Limited, Daharki Power Holdings Limited, Fauji Akbar Portia Marine Terminal Limited, FFC Energy Limited, Foundation Wind Energy-I Limited, Foundation Wind Energy-II (Pvt) Limited and Managing Director of Fauji Oil Terminal & Distribution Company Limited. After the recent acquisition of Askari Bank Limited by Fauji Foundation Consortium, Managing Director Fauji Foundation is also Chairman of the Bank.
An avid reader and a keen golfer.
This page is only available in English. Click "OK" to continue or "Cancel" to stay on the current page (urdu for the same shall be communicated shortly).
یہ صفحہ صرف انگریزی میں دستیاب ہے. جاری رکھنے کیلئے "OK" کلک کریں یا موجودہ صفحہ پر رہنے "Cancel" کلک کریں۔ (اس صفحہ کیلئےاردوبہت جلدمنظر عام پرآجائےگی)